Warid starts 4G-LTE trails for prepaid users

Warid Starts 4G-LTE Trails For Prepaid Users

وارد کے پر ی پیڈ صارفین کیلئے 4G-LTE سروس کا آغاز

انتظار بلآخر ختم ہوا، وارد نے اپنے پوسٹ پیڈ یوزرز کے بعد پری پیڈ صارفین کے لیے بھی 4G-LTE کی ٹرائل سروس آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وارد کے وہ تمام صارفین جن کے پاس 4G-LTE کے حامل فون ہیں اور و ہ وارد کے 4G کوریج والے علاقوں میں رہتے ہیں، وہ وارد بزنس سینٹر سے وارد کی 4G LTE والی سم حاصل کر کے اس پیشکش مستفید ہو سکتے ہیں۔
وارد کی یہ مفت سروس مندرجہ ذیل شہروں میں شروع کی گی ہے۔

(جاری ہے)


کراچی
لاہور
اسلام آباد
گجرانوالہ
فیصل آباد
پشاور
اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو 4G-LTE والی سم حاصل کرنا ہوگی جو کہ آپ وارد کے بزنس سینٹر سے حاصل کر سکیں گے کیونکہ پرانے فاریٹ کی سم پر فور جی کی سروس نہیں چل سکے گی۔ اگر آپ کے پاس 4G سم اور 4G کی خصوصیت والا ہینڈ سیٹ ہے تو آپ اس نئی سروس کے استعمال کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
4G-LTE کی کوریج کے بارے میں جاننے کے لیے 4G لکھ کر 5555 پر ایس ایم ایس کیجیے اور ایس ایم ایس کے ذریعے جانیے کہ آپ 4G کی کے کوریج والے علاقے میں ہیں یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-15

More Technology Articles