Apple launches cheaper version of iphone 5c

Apple Launches Cheaper Version Of Iphone 5c

ایپل نے آئی فون 5 سی کا 8 جی بی ورزن ریلیز کر دیا۔

جیسے کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایپل آئی فون 5 سی کا 8 جی بی ورزن ریلیز کرنے والا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ بھی بالکل 16 جی بی اور 32 جی بی کی طرح کا ہے۔اگر کچھ فرق ہے تو وہ اس کی ذخیرہ کرنے کی سہولت ہے۔

یہ ڈیوائس پہلے ہی سے ایپل کے کچھ آن لائن سٹورز میں دستیاب ہے۔ آئی فون 5 سی کا یہ جدید سیٹ یورپ کی کچھ موبائل مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہے۔

مثال کے طور پر او 2 برطانیہ کی دوسرے بڑی موبائل کمپنی ہے اور یہ مختلف کونٹریکٹس کے ساتھ اس فون کو فروخت کر رہی ہے۔

ایس ایف آر بھی اس فون کو مختلف کنٹریکٹس کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ ایپل نے 5 سی کی شرحِ فروخت کو بڑھانے کے لئے یہ قدم اٹھا یا ہے جیسی کہ ہم آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ Cupertino company کے پاس 3ملین آئی فون 5سی کا سٹاک دستیاب ہے اور 2 ملین ابھی تک گودام میں ہی پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم امید کرتے ہیں کہ ایپل کا یہ فون جلد ایپل کے تمام آن لائن سٹورز پر دستیاب ہوگا۔امریکہ میں اس کے انلاک ورزن کی قیمت 500 ڈالر سامنے آئی ہے۔

ایپل نے آئی فون 5 سی 8 جی بی

تاریخ اشاعت: 2014-03-19

More Technology Articles