Adblock Android browser blocks annoying adds

Adblock Android Browser Blocks Annoying Adds

ایڈ بلاکر، اب اینڈریوڈ براؤزر کے لیے بھی

ایڈبلاکر ایکسٹینشن  ونڈوز پر کروم، فائر فاکس اور میک پر سفاری براؤزر کے لیے بہترین ایکسٹینشن ہے۔ اشتہارات کو روکنے والی یہ ایپلی کیشن اب اینڈریوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔اینڈریوڈ پر یہ ایپلی کیشن صرف اینڈریوڈ براؤزر کے لیے ہی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

گوگل پلس ایڈبلاک براؤزر فار اینڈریوڈ کمیونٹی میں  ایک ڈویلپر نے بتایا کہ  ایڈ بلاک براؤزر فار اینڈریوڈ کی بنیاد فائرفاکس فار اینڈریوڈ پر رکھی گئی ہے۔

مستقبل میں کمپنی ایسے فیچر متعارف کرائے گی جس کی مدد سے براؤزر میں ہی یوٹیوب ویڈیو کو بغیر کسی ایپ انسٹال کیے چلایا جا سکے گا۔
کمپنی نے ابھی ایڈبلاک کا بیٹا ورژن ہی متعارف کرایا ہے ، اسے انسٹال کرنے کی ہدایات نیچے لنک میں دی گئی ہیں۔ ابھی یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب نہیں۔ گوگل نے اس کا ریویو کرنا ہے ، جس کے بعد یہ پلے سٹور پر دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-21

More Technology Articles