Amazon takes on Skype with its Chime video conferencing app

Amazon Takes On Skype With Its Chime Video Conferencing App

ایمزون نے سکائپ کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ویڈیو کانفرنس ایپ ”چائم“متعارف کرا دی

ایمزون نے ایک نئی ویڈیو کانفرنس ایپ ”چائم“ (Chime) متعارف کرائی ہے۔ کاروباری صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی یہ ایپ ونڈوز، میک، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم کے لیے دستیاب ہے۔چائم کے ڈیسک ٹاپ صارفین ایک وقت میں 16 جبکہ موبائل صارفین ایک وقت میں 8 افراد کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔اس ویڈیو چیٹ میں شریک تمام افراد اپنی سکرین اور فائلیں شیئر کر سکتے ہیں۔

میٹنگ کو ریکارڈ(وائس اینڈ ویڈیو) کر سکتے ہیں اور میٹنگ میں سینڈرڈ فون لائن سے ڈائل بھی کر سکتے ہیں۔
ایمزون چائم کا بیسک ورژن تو مفت ہے لیکن پلس اور پرو ورژن کی فیس ہے۔ چائم کے پلس ورژن کی قیمت 2.50 ڈالر فی صارف ماہانہ اور پرو ورژن کی فیس 15 ڈالر فی صارف ماہانہ ہے۔

(جاری ہے)

پرو ورژن میں صارف 100 افراد کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں گو ٹو میٹنگ میں 10 شرکا سے میٹنگ کے لیے ماہانہ فیس 19 ڈالر اور 100 شرکا سے میٹنگ کے لیے 49 ڈالر ماہانہ ہے۔


مائیکروسافٹ نے اپنے آفس 365 میں سکائپ فار بزنس کو شامل کر دیا ہے ، جس کی فیس 5 ڈالر فی صارف ماہانہ سے شروع ہوتی ہے اور فل پیکیج کی فیس 12.50 فی صارف ماہانہ ہے۔
ایمزون چائم کے فری ورژن میں صارفین 2 افراد سے ایک ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں جبکہ پرو ورژن کو 30 دن تک بغیر کریڈٹ کارڈ کے ٹرائی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-14

More Technology Articles