Andriod Tawaf Applicaion

Andriod Tawaf Applicaion

طواف کعبہ کے چکروں کا شمار رکھنے کے لئے موبائیل ایپلیکیشن تیار

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف کرنے والوں  کے لیے  ایک نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کی مدد سے کعبہ کے طواف کے چکروں کا شمار رکھا جا سکے گا۔ یہ ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور سے مفت ڈاون لوڈ کر کے مسجد کے سسٹم سے منسلک کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والے کو طواف کا ساتواں چکر مکمل ہونے  پر آگا ہ کرتی ہے کہ طواف مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بندر الحزیم نے بتایا ہے کہ یہ ایپلیکیشن مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی کے ٹیکنیکل سنٹر میں تیا ر کی گئی ہے ۔ اس ایپلیکیشن میں سمارٹ فون کے مختلف سنسرز یعنی وائی فائی ‘ بلیو ٹوتھ اور موشن سنسر وغیرہ ستعمال کئے گئے ہیں جن کی مدد سے حرم شریف میں موجود کسی شخص کی پوزیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن بلیو ٹوتھ کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-02

More Technology Articles