Facebook's Notify news app sends headlines to your lock screen

Facebook's Notify News App Sends Headlines To Your Lock Screen

فیس بک نوٹیفائی ایپلی کیشن

فیس بک نے اپنی  ایپلی کیشن  نوٹیفائی (تفصیلات اس صفحے پر ) لانچ کر دی ہے۔حسب سابق فیس بک نے یہ ایپلی کیشن صرف آئی فون کے لیے جاری کی ہے۔نوٹیفائی ایپلی کیشن میں صارفین اپنی پسند کی کیٹیگری کے متعلق خبریں اور تقاریب کے نوٹیفیکیشن  حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر اگر کسی کو تفریح کے حوالے سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا ہوتو نوٹیفائی اسے  نئی فلموں کے ٹریلر ، ڈرامے اور تمام متعلقہ معلومات کے نوٹیفیکیشن بھیجے گا۔


فیس بک نے نوٹیفائی کو اے بی سی، وائس، بلوم برگ بزنس، سی این این، نیو یارک ٹائمز سمیت 72 اداروں کے اشتراک سے جاری کیا ہے۔
فیس بک نے اسے ابھی صرف آئی فون کے صارفین کے لیے جاری کیا ہے، جلد ہی اسے اینڈروئیڈ کے لیے بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

Facebook's Notify news app sends headlines to your lock screen
تاریخ اشاعت: 2015-11-12

More Technology Articles