Google Allo messaging app is now available

Google Allo Messaging App Is Now Available

گوگل نے میسجنگ ایپ ایلو متعارف لانچ کردی

اپنے وعدے کے مطابق گوگل نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن گوگل ایلو متعارف کرا دی ہے۔گوگل نے مئی میں آئی / او کانفرنس میں اس ایپلی کیشن کا اعلان کیا تھا۔ایپلی کیشن کی اہم خصوصیات میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ، عارضی پرائیویٹ میسجنگ ، مصنوعی ذہانت سے فوری جوابات کی تجویز اور گوگل اسسٹنٹ شامل ہیں۔
گوگل ایلو کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

ایپلی کیشن کو صرف فون نمبر سے استعمال کیا جا سکے گا۔وٹس ایپ تو صرف آپ کی رجسٹریشن کے وقت ہی آپ کا فون نمبر استعمال کرتی ہے مگر گوگل ایلو کو ایک وقت میں ایک ہی ڈیوائس سے استعمال کیا جا سکے گا۔گوگل کا وعدہ ہے کہ اس ایپلی کیشن سے آپ اپنی فون بک میں شامل کسی سے بھی چیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر دوسرے صارف کے پاس گوگل ایلو نہ بھی ہوتو بھی یہ ایپلی کیشن اسے مفت میں ایس ایم ایس بھیجے گی لیکن دوسرے صارفین کے جواب دینے پر اسے فون کیرئر کے حساب سے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

اگر ایک دفعہ دوسرے صارف نے ایپلی کیشن انسٹال کر لی تو آپ کو ایک میسج نظر آئے گا، جس کے مطابق اب آپ دوسرے صارف کو سٹیکر، فوٹو، ویڈیو اور ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں۔ایپلی کیشن میں ایک آپشن فوٹو کے اوپر ڈرائنگ اور ٹیکسٹ شامل کرنے کا بھی ہے۔
ایلو میں گروپ چیٹ کی سپورٹ بھی ہے۔ آپ اپنے گروپ کو مخصوص نام دے سکتے ہیں۔ شناخت کے لیے اویٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ایسے صارفین جن کے پاس ایلو نہیں ہوگی گوگل انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے میسج بھیجے گا ۔ یاد رہے کہ آپ کے بھیجے گئے میسج گوگل کے پاس محفوظ ہونگے لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے میسج گوگل کے پاس محفوظ نہ ہوں تو انکوگنیٹو چیٹ شروع کر سکتے ہیں جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے۔ایپ میں آپ کو ایک دوسری لسٹ گوگل اسسٹنٹ کی بھی ملے گی۔ یہ چیٹ بوٹ کی شکل میں کمپنی کا سرچ انجن ہے۔

ایپلی کیشن کی سب سے اہم خصوصیت اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے۔ایپلی کیشن آپ کی گفتگو سے سیکھتے ہوئے آپ کو چیٹ کا متوقع جواب تجویز کرتی ہے۔ بعض دفعہ یہ تجاویز اتنی مکمل ہوتی ہیں کہ دونوں صارفین کی بورڈ ٹچ کیے بغیر بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔یہ فیچر تصاویر میں بھی کام کرتا ہے مثال کے طور پر ایک دوست دوسرے کو اپنی تصویر بھیجے تو جواب میں خود بخود ”اچھے لگ رہے ہو“ کی تجویز آ جاتی ہے۔
اس کے جواب میں آپ کے دوست کے پاس ”شکریہ“ کی تجویز ظاہر ہوجاتی ہے۔
گوگل ایلو کے آئی او ایس ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ایپلی کیشن کے اینڈروئیڈ ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-21

More Technology Articles