Government Elections 2015 with ECP Android App

Government Elections 2015 With ECP Android App

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن جاری کی ہے جس کا نام ایل جی ای 2015(LEG 2015) ہے۔ اس ایپلی کیشن کا مقصد ووٹروں کو مقامی حکومتوں کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کی رہنمائی کرنا ہے۔پاکستان میں مقامی حکومتوں کے الیکشن بہت سی جگہوں پرہوچکے ہیں تاہم اس الیکشن کے دو مرحلے ابھی باقی ہیں۔
اس سادہ سی ایپلی کیشن میں ابھی صرف چیف الیکشن کمشنر کا پیغام، پنجاب اور سندھ میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا پیغام اور ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار ویڈیو کلپس کی صورت میں شامل کیا گیا ہے۔
اس ایپلی کیشن میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ اس ایپلی کیشن میں ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن کی معلومات کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جو اس وقت 8300 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے معلوم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


ایل جی ای 2015 اگرچہ بہت ہی سادہ سی ایپلی کیشن ہے تاہم ووٹروں کو اسے ایک بار انسٹال کرکے ضرور استعمال کرنا چاہے تاکہ انہیں طریقہ کار سے بہتر طور پر آگاہی ہوسکے۔

مستقبل میں ای سی پی کی طرف سے آنے والی ایپلی کیشن میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے جانے کی امید ہے۔
ایل جی ای 2015 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-14

More Technology Articles