this Chrome extension will detect fake news

This Chrome Extension Will Detect Fake News

فیس بک شاید جعلی خبروں کا پتا نہ چلا سکے مگر یہ کروم ایکسٹینشن پتا چلا سکتی ہے

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر کی جانے والی جعلی خبریں انتخابات میں ووٹر کے خیالات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھ کر کروم کے لیے B.S. Detector ایکسٹینشن لانچ کی گئی ہے۔ اس ایکسٹینشن کو بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ فیس بک پر سامنے آنے والی جعلی خبروں کی نشاندہی کر سکتی ہے۔اگر فیس بک نظر آنے والی خبر کسی مشکوک ویب سائٹ سے ہو تو یہ ایکسٹینشن ، خبرپر ماؤس لےجاتے ہی، صارفین کو خبردار کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ایکسٹینشن کو بنانے والے ڈینئل سیئراڈسکی کا کہنا ہے کہ اس نے افواہیں پھیلانے والی ویب سائٹس کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ یعنی یہ ایکسٹینشن الگورتھم کو استعمال نہیں کرتی۔ صارفین چاہیں تو گٹ ہب پر اس فہرست میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ڈینئل کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں اس ایکسٹینشن کو بنایا ہے۔
کروم کے لیے اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

this Chrome extension will detect fake news
تاریخ اشاعت: 2016-11-15

More Technology Articles