Detailed Pictures of Samsung Galaxy Note 4 Leaked

Detailed Pictures Of Samsung Galaxy Note 4 Leaked

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کی تفصیلی تصاویر سامنے آگئیں

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کی نئی اور تفصیلی تصاویر سامنے آگئیں جن کے مطابق یہ نیا سمارٹ فون سامنے سے نوٹ 3 جیسا لگتا ہے جبکہ اس کا پچھلا اور سائیڈ کا حصہ بالکل نیا ہوگا۔

<

سامسینگ گلیکسی نوٹ 4

اس فون کا پچھلا حصہ پلاسٹک کے ساتھ لیدڑ کا بنا ہوا ہوگا لیکن اس کی سائیڈز ابھی تک سامنے نہ آنے والے گلیکسی ایلفا کی طرح دھات کی بنی ہوئی ہونگی۔

(جاری ہے)

’’ایس پین ‘‘ فون کی سائیڈ پر جبکہ مائیکرو یو ایس بی 3.0 پورٹ نچلے حصے میں سپیکر گرل کے ساتھ ہونگے۔پہلے سے بہتر ریزولیشن 2,560x1,440 پکسل ( کیو ایچ ڈی) کے ساتھ اس کا ڈسپلے 5.7 انچ ہوگا۔
3 ستمبر کو یہ فون متعارف کروا دیا جائے گا جبکہ 15 ستمبر کو دنیا بھر کی مارکیٹس میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-12

More Technology Articles