Google unveils Android Wear

Google Unveils Android Wear

گوگل اینڈرائیڈ وئیر... گوگل نے نئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

یہ آپڑیٹنگ سسٹم گوگل کی Now voice-recognition technology پر انحصار کرتا ہے اور اس کو سمارٹ واچ کی مناسبت سے ڈئزائن کیا گیا ہے۔ گوگل نے ایل جی، اسوس، ایچ ٹی سی، مٹرولا اور سامسنگ کو اینڈرائیڈ پر چلنے والی سمارٹ واچ کو استعمال کرنے کے لیے ہارڈ وئیر پارٹنر کے طور پر متعارف کروایا جبکہ بروڈ کوم، امیجینیشن، انٹل، میڈیا ٹیک اور کوالکوم کو چپ پارٹنر کی حیثیت سے متعارف کروایا۔

یہ گروپ اسی سال میں اینڈرائیڈ سمارٹ واچ کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سی این ای ٹی کی ایک پچھلے رپورٹ کے مطابق گوگل مارچ میں اپنی سمارٹ واچ کے متعلق تفصیلات بتائے گا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایل جی اور گوگل، گوگل کی آئی او ڈویلپر کانفرنس میں اس کو منظرِ عام پر لائیں گے۔اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ سمارٹ واچ سب سے پہلے ایل جی کی طرف سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سامسنگ اور سونی پہلے ہی سے اپنی اینڈرائیڈ پر چلنے والی سمارٹ واچ متعارف کروا چکے ہیں گو کہ سامسنگ نے حال ہی میں اس کو ٹائزن پر منتقل کر لیا ہے۔گوگل اس سلسلے میں کچھ بااصول تجربے کرنا چاہتا ہے جیسا کہ اس نے اس سے پہلے سمارٹ فونز میں کیے تھے۔

گوگل اینڈرائیڈ وئیر

"اینڈرائیڈ ویر" گوگل گلاسس کی طرح ’ Google Now‘ اور وائس کمانڈ ’ Ok Google‘ پر کام کے ساتھ کام کریں گے۔

اس کے علاوہ اس میں سوشل ایپس کی طرف سے نوٹیفیکیشنز، پیغامات کی ایپس کی طرف سے الرٹ، شاپنگ، نیوز اور فوٹوگرافی ایپس کی طرف سے نوٹیفیکیشنز بھی موصول ہونگے۔ موڈیفائیڈ آپریٹنگ سسٹم صحت اور فٹنس کے متعلق معلومات پر بھی فوکس کرے گا۔ گوگل چاہتا ہے کہ اس کی سمارٹ واچ آپ کے اور آپ کی دوسرے ڈؤائسس جیسے ٹی وی اور کمپیوٹر کے درمیان ربط بھی رکھ سکے۔ گوگل کی طرف سے یہ نئی ٹیکنالوجی کس حد تک صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے یہ تو اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا، لیکن بظاہر یہ کافی اچھی چیز دکهائی دیتی ہے. اور امید ہے کہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرے گی.

تاریخ اشاعت: 2014-03-19

More Technology Articles