Delete this one app from your Android phone to get 20 percent more battery life

Delete This One App From Your Android Phone To Get 20 Percent More Battery Life

صرف ایک ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر کے اینڈروئیڈ فون کی بیٹری ٹائمنگ 20 فیصد بہتر ہوسکتی ہے

چند کام کی ایپلی کیشنز بلاشبہ بہت زیادہ ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ اگر آپ صرف ایک ایپلی کیشن کو اپنے اینڈروئیڈ فون سے ڈیلیٹ کر دیں تو آپ کے سمارٹ فون کی ٹائمنگ 20 فیصد بہتر ہوجائے گی، نہ صرف بیٹری ٹائمنگ بہتر ہوگی بلکہ فون کی رفتار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہم آپ کو گوگل پلس جیسی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنےکو کہیں گے تو آپ غلط ہیں۔

یہ ایپلی کیشن فیس بک ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ بہت سے لوگ فیس بک کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اپنا ہاتھ کاٹ دینے کو ترجیح دیں گے مگر حقیقت یہی ہےکہ فیس بک ہی وہ ایپلی کیشن ہے جو بیٹری کا خون سب سےزیادہ چوستی ہے۔
بہت سے لوگوں نے اس حوالےسے تجربات کیے ہیں اور سب کی متفقہ رائے ہےکہ فیس بک ان انسٹال کرنےسے بیٹری ٹائمنگ 20 فیصد بڑھ جانے کے علاوہ فون کی رفتار بھی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ فیس بک میسنجر بیٹری کے استعمال کے حوالےسےزیادہ فضول خرچ نہیں۔ صارفین میسنجر کو سمارٹ فون میں رکھ کر فیس بک کو ایپلی کیشن کی بجائے کروم میں استعمال کر کے بیٹری ٹائمنگ بڑھا سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-02

More Technology Articles