iPhone menu shows ALL the places you frequently visit

IPhone Menu Shows ALL The Places You Frequently Visit

آئی فون سب جانتا ہے کہ آپ کہاں رہے

وہ زمانے گئے جن پوچھا جاتا تھا کہ ”چن کتھا گذاری ہے اے رات وے“۔اب اگر چن کے پاس آئی فون ہے اور وہ اس کا ایڈوانس استعمال نہیں جانتا تو آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ چن کہاں کہاں گیا تھا۔
ہر آئی فون کے اندر ایک مینو ہوتا ہے جو خفیہ طور پر اُن تمام جگہوں کا ریکارڈ رکھ رہا ہوتا ہے جہاں صارف نے وزٹ کیا ہو۔
یعنی اگر آپ کسی جگہ گئے اور کسی کو نہیں بتانا چاہتے کہ کہاں گئے تھے تو آپ کے آئی فون سے آپ کی وزٹ کی ہوئی لوکیشن کا پتا چلا یا جا سکتا ہے۔

ایک مطلب یہ بھی ہے کہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں مالک کے گھر کا پتہ چلایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

آئی فون کی اس خصوصیت یا خرابی کو آف بھی کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں، پھر پرائیویسی میں، پھر لوکیشن سروسز اور پھر سسٹم سروسز کے مینو کو ٹیپ کریں اور سکرول کرتے ہوئے نیچے Frequent Locations پر آ جائیں۔یہیں سے ہی آپ کی وزٹ کی ہوئی تمام جگہوں کو باقاعدہ وقت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کب وہاں تشریف لے گئے تھے۔جب آپ کسی جگہ پر ٹیپ کریں گے تو باقاعدہ نقشے میں وہ مقام ظاہر ہو جائے گا۔ اسی لوکیشن ہسٹری کو نیچے سکرول کر کے تمام ہسٹری کو کلیئر کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد واپس Frequent Locations پر جا کر اسے آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-01

More Technology Articles