LG unveils G2 Lite and L Prime

LG Unveils G2 Lite And L Prime

ایل جی نے درمیانی قیمت کے دو نئے 3Gفون متعارف کرو ادئیے

ایل جی نے اپنے دو نئے سمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں۔یہ دونوں فونز کم قیمت موبائل مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان سے مستفید ہو سکیں۔

ایل جی جی 2 لائٹ:

ایل جی جی 2 لائیٹ

ایل جی جی 2 لائٹ WVGA ریزولیشن کے ساتھ 4.5 انچ آئی پی ایس سکرین، 1.2GHz کواڈ کور پروسیسر، 1GB ریم، 4GB بلٹ ان سٹوریج،اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ 32GB کے مائیکرو ایس ڈی پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)


اس کا مین کیمرہ 8MP سینسر کا ہوگا مگر یہ صرف WVGA ویڈیو ریکارڈ کر سکے گا۔اس میں VGA سامنے کا کیمرہ بھی ہوگا۔
ایل جی جی 2 لائٹ کا وزن 153.7 گرام ہوگا۔اس میں 1,820mAh کی بیٹری ہوگی۔یہ سفید، کالے اور گولڈن رنگوں میں آئے گا۔اس میں کواڈ بینڈ 2G اور 3G کی ربط سازی ہوگی۔اس کے علاوہ وائی فائی اور ریڈیو بھی ہوگا۔
یہ فون 245 ڈالر، یعنی تقریباََ 24ہزار کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


ایل جی ایل پرائم:

ایل جی ایل پرائم

یہ فون 5 انچ بڑی آئی پی ایس سکرین، WVGA ریزولیشن، اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ، کوال کوم چپ سیٹ، کواڈ کور 1.3GHz پروسیسر، 1GB ریم، کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس کا مین کیمرہ 8MP، 720p ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ، جبکہ سامنے کا کیمرہ 1.3MP کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس میں کواڈ بینڈ 2G اور 3G کی ربط سازی ہوگی۔اس کے علاوہ وائی فائی اور ڈیجیٹل ٹی وی، اور ایف ایم ریڈیو بھی ہوگا۔اس کی بیٹری 2,460mAh کی ہوگی۔اور یہ سفید، Titanium اور گولڈ کے رنگوں میں آئے گا۔یہ فون 265 ڈالریعنی 26500روپے کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-06

More Technology Articles