FACEBOOK HR CHIEF CONDUCTED A COMPANY WIDE STUDY TO FIND ITS BEST MANAGERS

FACEBOOK HR CHIEF CONDUCTED A COMPANY WIDE STUDY TO FIND ITS BEST MANAGERS

فیس بک کے بہترین منیجرز کی بہترین خصوصیات

فیس بک کے ملازمین ایک بات جانتے ہیں کہ انہیں کامیاب ہونے کےلیے منیجر بننے کی ضرورت نہیں۔فیس بک کی ہیومن ریسورس کی چیف لوری گولر کے مطابق فیس بک میں انہیں ہی منیجر منتخب کیا جاتا ہے ، جو منیجر بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیس بک میں ملازمین سے اُن کی بہترین صلاحیتوں کے مطابق اور اُن کے مہارت کے شعبوں میں کام لیا جاتا ہے۔گولر نے بتایا کہ کچھ سال پہلے انہوں نے یہ دیکھنے کے لیے کہ فیس بک میں کیا چیز منیجر کو بہترین بناتی ہے، ایک سروے کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے فیس بک کی سب سے قابل اور اپنے کام سے مطمئن ٹیم کو دیکھنے کےلیے 10ہزار ملازمین سے معلومات حاصل کی ۔گولر نے فیس بک کی بہترین ٹیموں سے اُن کے باس یعنی منیجرز کے بارے میں سوالات کیے تو اُن بہترین منیجرز کی 7 اہم خصوصیات سامنے آئیں۔

(جاری ہے)



وہ اپنے ٹیم ممبرز کا خیال رکھتے ہیں
لوری گولر کے مطابق منیجرز کے اچھا منیجر بننے سے لیے یہ سب سے اہم اور پہلی خصوصیت ہے۔

گولر کے مطابق سننے میں یہ بنیادی بات لگتی ہے مگر کرنے میں یہ سب سے مشکل ہے۔ ٹیم کی رہنمائی کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹیم میں کام کرنے والے لوگوں سے ذاتی روابط بنائے اور ٹیم کے لوگوں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہے۔

وہ ترقی کرنے کے مواقع فراہم کرے
فیس بک کی بہترین ٹیموں کے ممبرز، جو اپنے کام سے بے انتہاخوش ہیں، کا خیال ہے کہ اُن کے منیجرز انہیں سیکھنے اور اپنی مہارت بڑھانے کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں۔


وہ واپنی توقعات اور اہداف کو وضاحت سے بیان کرتے ہیں
ملازمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کے منیجرز ان سے اصل میں کیا توقع رکھتے ہیں، منیجرز کو اپنی توقعات اور اہداف وضاحت کے ساتھ ٹیم سے ڈسکس کرنی چاہیے ورنہ منیجرز کو ناکامی کا سامنا کر پڑسکتا ہے۔

وہ تواتر سے قابل عمل فیڈ بیک دیتے ہیں
گولر کا کہنا ہے کہ تواتر سے ٹیم ممبر کو اُن کے کام سے حوالے سے فیڈ بیک دینا فیس بک کا کلچر بن گیا ہے، یہی اچھے منیجرز کی دوسری فطری خصوصیت ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ دو طرفہ ہوتا ہے۔ اچھا باس اپنی ٹیم کو اس کے کام کے بارے میں فیڈ بیک دیتا ہے اور پھر وہ باس اپنے سینئر سے فیڈ بیک لے رہا ہوتا ہے۔گولر کا کہنا ہے کہ اچھے منیجر کے ماتحت کام کرنے والے ، کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لیے اپنی تجاویز دینے سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ وہ کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔جب کوئی ٹیم اس طرح کا باہمی اعتماد حاصل کر لیتی ہے تو وہ زیادہ تیزی سےا چھا کام کرتی ہے۔


وہ مدد گار ذرائع فراہم کرتے ہیں
اچھے منیجرز اپنی ٹیم کے کام میں حائل تمام رکاؤٹیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ وہ پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے ٹیم ممبرز کو ضروری رہنمائی اور ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔

وہ کامیابی میں ٹیم کو شامل کرتے ہیں
ملازمین کو معلوم ہونا چاہیےکہ اُن کا باس اُن کی کارکردگی کے مطابق ذمہ داریوں کا تعین کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں انہیں ساتھ شامل کرے گا، اس سے ملازمین کو کام کی تحریک ملتی ہے۔

وہ بہترین کام کی قدر کرتے ہیں
زیادہ کام کرنے والے ملازمین کے مطابق ، وہ اس ماحول میں کام کرتے ہیں جہاں بہترین نتائج پر خوشی منائی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-29

More Technology Articles