Get ready for the 24-hour laptop: Battery life hits new highs

Get Ready For The 24-hour Laptop: Battery Life Hits New Highs

اب لیپ ٹاپ ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد 24 گھنٹے تک چل سکیں گے

لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لیے اگر باربار تاریں لگا کر تھک چکے ہیں تو بس تھوڑا سا انتظار اور کر لیں۔منظر عام پر آنے والے نئے لیپ ٹاپ بیٹری کے استعمال میں کافی کفایت شعار ہیں۔ان کو ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد 24 گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے۔
عام صورتحال میں لیپ ٹاپ کو ایک دفعہ چارج کر کے ایک بیٹری کے ساتھ 15 گھنٹے تک اور دوسری بیٹری ہونے کی صورت میں 20 گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے مگر پیناسونک کا ٹف بک 31 (Toughbook 31) ایک دفعہ چارج ہو کر 18 گھنٹےتک چل سکے گا جبکہ دوسری دوبیٹری کی صورت میں یہ 27 گھنٹے بھی چل سکتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کو اگلے ماہ 3699 ڈالر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔
پینا سونک کے ٹف بک نے بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے دوسری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیل کا XPS 13 15 گھنٹے تک چل سکتا ہے جبکہ دوسری بیٹری کے ساتھ اسے 22 گھنٹے چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لینوو کے تھنک پیڈ ایکس 250 (ThinkPad X250) میں دوبیٹریوں نے لیپ ٹاپ کو 20 گھنٹے تک چلایا ہے۔
پینا سونک کے ٹف بک کی سکرین 13.1 انچ ہے ، ایک بیٹری کےساتھ اس کا وزن 3.58 کلوگرام اور دوبیٹریوں کے ساتھ اس کا وزن 3.70 کلوگرام ہوگا۔


لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ کا تعلق لیپ ٹاپ پر چلنے والی ایپلی کیشن سے بھی ہوتا ہے۔ اگر صارف ہائی ریزولوشن پر فلمیں دیکھ رہا ہوتو لیپ ٹاپ بیٹری کو پھونکنے میں جلدی کرے گا۔ ورڈپروسیسر اور نیٹ سرفنگ کے دوران بیٹری فلموں کےمقابلے میں کم خرچ ہوتی ہے۔
15 گھنٹے چلنے والے لیپ ٹاپ میں جو ہارڈ ڈسک نصب ہوتی ہے وہ سولڈ سیٹ ہوتی ہے جو گھومنے والی ہارڈ کی نسبت بہت کم بیٹری استعمال کرتی ہیں۔

جن لیپ ٹاپس کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے اُن میں انٹل کے جدید ترین مائیکروپراسیسر لگےہیں جو بیٹری خرچ کرنے کے معاملے میں کفایت شعار ہیں۔
پینا سونک نے اپنے لیپ ٹاپ کی جو بیٹری ٹائمنگ بتائی ہے وہ پاور سیونگ موڈ میں ہے، یعنی وائی فائی کے بغیر اور کم روشن سکرین کے ساتھ۔ دوسرے لیپ ٹاپس پر بھی بیٹری ٹائمنگ کو اسی طرح ہی چیک کیا گیا ہے۔ عام صارفین کو یقیناً اس سے کم بیٹری ٹائمنگ ملے گا، مگر پھر بھی موجود لیپ ٹاپ کے مقابلے میں یہ کافی زیادہ ہے۔
اس تمام صورتحال کے بعد دیکھا جائے تو بیٹری کی ٹیکنالوجی میں کوئی خاص ترقی نہیں ہوئی بلکہ لیپ ٹاپ ہی مزید سمارٹ ہوتے جا رہے ہیں جو کم بیٹری استعمال کرتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-28

More Technology Articles