how much it costs to make an iPhone 7

How Much It Costs To Make An IPhone 7

آئی فون 7 کی اصل لاگت کتنی ہے؟

آئی فون کی قیمت کے تخمینے کے بارے میں ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا تھا کہ اس طرح کے تخمینے کبھی بھی درست نہیں ہوتے اور نہ ہی اصل قیمت کے قریب ہوتے ہیں، حقیقی لاگت اور تخمینوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔آئی فون 7 لاگت کے معاملے میں پچھلے آئی فونز سے کافی مہنگا ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق آئی فون 7 کی قیمت 219.80 ڈالر ہے۔

اس میں 5 ڈالر فی فون کےحساب سے مزدوری بھی شامل کی جائے تو یہ لاگت 224.80 ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ اندازہ آئی فون 7 کے بنیادی 32 جی بی ماڈل کے لیے ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 6ایس کے بنیادی ماڈل کی لاگت 187.91 ڈالر کے مقابلے میں آئی فون 7 کی لاگت میں 36.89 ڈالر فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
آئی فون 7 کا بنیادی ماڈل 649 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کمپنی کو ہر ڈیوائس کی فروخت سے 424 ڈالر منافع ہوتا ہے یعنی لاگت سے 189 فیصد زیادہ۔ایک بات یاد رہے کہ اس 424 ڈالر منافع میں ریسرچ، ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ، تقریبات اور دیگر بہت سے اخراجات شامل نہیں۔ اس لیے کمپنی کا منافع 424 ڈالر سے کم ہی ہوگا تاہم یہ 100 فیصد سے کہیں زیادہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-21

More Technology Articles