Huawei Mate 8 Launch event

Huawei Mate 8 Launch Event

ہواوے فلیگ شپ اسمارٹ فیبلٹ میٹ8کی رنگا رنگ تعارفی تقریب

ہواوے نے کراچی کےMovenpick ہوٹل میں گزشتہ رات منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنا بہترین فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8متعارف کرادیا ۔اس رنگا رنگ تقریب میں دلو ں کو چھو لینے والی نامورسلیبریٹیز،میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات،فیشن انڈسٹری کے جانے مانے آئیکون اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میںمعروف آرٹسٹ سعد ہارون،معروف اداکارہ،گلوکارہ و ماڈل زوئے ویکاجی اورنوجوانوں کے پسندیدہ و ہردلعزیزعمیر جسوال کی موجودگی نے اس ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے ،ریڈ کارپٹ کی میزبانی ڈاکٹر مزنا نے کی جہاں انہوں نے مہمانوں سے میٹ8کی تعارفی تقریب سے متعلق انٹرویوز بھی کئے۔

اس موقع پر فیضان الحق نے مہمانوںکو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اس رنگار نگ شام سے محظوظ ہونے کی دعوت دی،اس موقع پر ماضی میں متعارف کرائے گئے ہواوے میٹSکی تعارفی تقریب کی چندجھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد حاضرین کو یاددہانی کرانا تھا کہ ہواوے اپنی مصنوعات کی تعارفی تقریب کے حوالے سے اپنی روایات برقرار رکھتا ہے۔ میٹ8کی تعارفی تقریب میں جہاں آئی ٹی بزنس آئیکون اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے وہیں اس تقریب کی سب سے نمایاں خصوصیت پاکستان میں ہواوے ڈیوائس کے ایم ٖڈی مسٹر شان اور ہواوے ڈیوائسز اینڈ ٹرمینل ڈپارٹمنٹ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ فراز خان ملک کی موجودگی تھی ۔

اس تقریب کے سلسلے میں سجائے گئے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض فیضان اور اوشنا شاہ نے سرانجام دیئے ،تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر جگمگاتے ستارے بھی اس تقریب کی شان میں اضافہ کرتے دکھائی دیئے جس میں ہمایوں سعید،آمنہ شیخ اورخوبصورت فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور سارہ سبزواری قابل ذکر ہیں۔تقریب کے رسمی آغاز کے موقع پر ہواوے میٹSکی تعارفی تقریب سے متعلق چند کلپس چلائے گئے جہاں اس اسمارٹ فون کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا،اس کے بعد میزبان فیضان نے سعد ہارون کو لائیو پرفارمنس کیلئے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے مسٹر شان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنے نئے اسمارٹ فون ہواوے میٹ8کی لانچنگ کے موقع پر انتہائی مسرت اور فخر محسوس کررہے ہیں،جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس اسمارٹ فون کی تیاری ہماری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کی مہارت کاکمال ہے۔اس موقع پر مسٹر سین نے ہواوے میٹ8سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس اسمارٹ فون میں استعمال کی جانے والی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا،بعد ازاں ہواوے کے ہیڈ آف مارکیٹنگ فراز خان ملک نے اسٹیج پر مسٹر شان سے گلدستہ وصول کیا جس کے بعد ایئر لنک کمیونیکشن کے ایم ٖڈی مظفر حیات پراچہ اور ایم این پی پاکستان کے سی ای او کامران نشاط کو بھی گلدستوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس کے بعد تقریب کے میزبان نے ہواوے میٹ8کے تعارف کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا اور کاؤنٹ ڈاؤن کے اختتام پر فراز خان ملک،مسٹر سین،مظفر حیات اسٹیج کے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھوں میں میٹ8تھامے باہر نکلے ،اس موقع پر ماڈلز نے قطار بنا کر انہیں اپنے حصار میں لے لیا جو کہ نہایت دلفریب منظر پیش کرنے لگا،اس موقع پر برانڈ ایمبسیڈر اور ماڈلز فوٹو گراف کیلئے اسٹیج پر آگئے۔
تقریب میں عادل مرتضیٰ نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی اور ہواوے میٹ8کی تیاری سے متعلق ہواوے کی کامیابیوں اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جس میں خاص کر ہواوے میٹ8کی طاقتور بیٹری اور اعلیٰ خصوصیات کے حامل کیمرے سے متعلق بتایا گیا۔اس موقع پر نئی آنے والی پاکستانی رومانوی فلم بچانا کی مین کاسٹ محب اور صنم نے فلم کے پرومو گانے سے اسٹیج پر انٹری دی ،فیضان نے دونوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے جبکہ عمیر جسوال اور زوئے ویکاجی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیج کو گرما دیا،تقریب کا اختتام معروف فیشن ڈیزائنر سیدہ امیرہ کے وارڈ روب پر مشتمل فیشن شو پر ہوا جہاں معروف ماڈلز نے ریمپ پر آکر شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے ،اس فیشن شو کی میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجی تھے۔

ہوواوے میٹ 8 لانچ

تاریخ اشاعت: 2016-02-02

More Technology Articles