Indian Govt To Launch Own Operating System Named BOSS To Replace Microsoft Windows

Indian Govt To Launch Own Operating System Named BOSS To Replace Microsoft Windows

بھارتی حکومت ایک نیا آپریٹنگ سسٹم لانچ کررہی ہے

بھارت میں میک ان انڈیا(Make In India) کے نام سے   نیا ٹرینڈ شروع ہو چکا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ بیرونی ممالک کی ٹیکنالوجی اور اشیاء پر انحصار کرنے کی بجائے  انہیں بھارت میں ہی بنایا جائے۔
اب بھارت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومتی سطح پر نیا  کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم اپنانے کافیصلہ کیا ہے۔ اس آپریٹنگ سسٹم کو ”بھارت آپریٹنگ سسٹم  سلوشن“(Bharat Operating System Solutions) یا مختصراً باس(BOSS) کا نام دیا گیا ہے۔

یعنی اب بھارتی Hey Cortana نہیں بلکہ Yess Boss کہا کریں گے۔
اس آپریٹنگ سسٹم کو 2007 میں نیشنل ریسورس سنٹر فار فری/اوپن سورس سافٹ وئیر(NRCFOSS)بھارت میں بنایا گیا۔یہ ایک مفت اور اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے۔باس کا تازہ ترین ورژن 2013 میں جاری کیا گیا۔ تازہ ترین ورژن میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپنانے کی وجہ انڈین سائبر سپیس میں موجود خامیاں ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی ہیکرز اور بھارتی ہیکرز گروپ  سائبر اٹیک کرتے رہتے ہیں۔


حکومتی  ذرائع کے مطابق باس کو اس ہفتے ہوئے والی وزارت داخلہ کی ایک میٹنگ میں متعارف کرایا جائے گا ۔سنٹر فار ڈیویلپمنٹ آف ایڈوانس کمپوٹنگ(C-DAC) نے باس کے تازہ ترین ورژن میں  کئی تبدیلیاں کر کے اسے بہتر بنایا ہے۔اس آپریٹنگ سسٹم کے مختلف ٹسٹ ہوئے، جن میں  اسے ہرطرح کے  حملوں کے حوالے سے کامیاب قرار دیا گیا۔
اس آپریٹنگ سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 18 زبانوں، جیسے ملیالم، بنگالی، مراٹھی، گجراتی وغیرہ میں دستیاب ہوگا۔
اس آپریٹنگ سسٹم میں ایک آن سکرین کی بورڈ ہوگا، ایک وقت میں بہت سی فائلوں کو کنورٹ کرنے کے لیے کنورٹر ہوگا۔اس کے علاوہ کسی دوسرے آپریٹنگ سسٹم سے باس پر تیز رفتاری کے ساتھ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کافیچر بھی ہوگا۔
یہ آپریٹنگ سسٹم اصل میںLBS سرٹیفائیڈ لینکس ڈسٹری بیوشن ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم لینکس سٹینڈرڈ بیس بنیادی معیارات کے تحت  لینکس فاؤنڈیشن سے بھی سرٹیفائیڈ ہے۔

دعویٰ تو کیا جارہا ہے کہ اس کا کوڈ دوبارہ لکھا گیا ہے، اس کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اسے فول پروف اور منسٹری کے استعمال کے قابل بنائے گی۔
بھارتی حکومت مستقبل میں انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ اوپن سورس سسٹم بنوانے اور باس فرینڈلی ہارڈ وئیر اور نیٹ ورک سسٹم بنوانے کے لیے معاونت کرے گی۔

Indian Govt To Launch Own Operating System Named BOSS To Replace Microsoft Windows
تاریخ اشاعت: 2015-09-15

More Technology Articles