Internet encyclopedia planning to create biographical articles on MNAs

Internet Encyclopedia Planning To Create Biographical Articles On MNAs

انگریزی ویکیپیڈیا پر پاکستان کے تمام اراکین اسمبلی کے صفحات بنیں گے

ویکیپیڈیا نے اس جنوری میں اپنے 14 سال مکمل کیے ہیں۔ان 14 سالوں میں انگریزی ویکیپیڈیا پر مضامین کی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے مگر پاکستان کے حوالے سے مضامین کی تعداد تسلی بخش نہیں۔اس کی بنیادی یہ ہے کہ ویکیپیڈپا استعمال کرنے والے اکثر پاکستانی اس میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)


ویکیپیڈیا پر پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ اور اچھے مضامین لکھنے کی غرض سے ویکی میڈیا فاؤنڈیشن پاکستان اور ویکیپیڈیا پر پاکستانی کمیونٹی نے تمام اراکین قومی اسمبلی کی زندگی سے متعلق مضامین کو ویکیپیڈیا پر ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔


اس وقت ویکیپیڈیا پر 250 اراکین اسمبلی کے صفحات موجود ہیں ، ان مضامین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ویکی میڈیا فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان ثاقب قیوم کےمطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے تمام اراکین کے متعلق معلومات اور تصاویر لے کر ان کے مضامین کو ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-24

More Technology Articles