iPhone case will work as a health monitor

IPhone Case Will Work As A Health Monitor

آپکی صحت کے بارے آگاہ کرنے کیلئے آئی فون کا منفرد کور

’’ازوئی‘‘ کمپنی کا تیار کردہ یہ کور جیسے Wello کا نام دیا گیا ہے آپ کی صحت سے متعلق اہم معلومات جیسے آپ کے بلڈ پریشر، ای سی جی، دل سے متعلق معلومات، خون میں آکسیجن کی مقدار، درجہ حرارت اور پھیپھڑوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ ’’ازوئی‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملنے والی معلوما ت کا فی حد تک درست ہوتی ہیں۔

ویلو، صحت کے بارے میں معلوماتی کور

آپ کو کچھ لمحوں کے لیے اس کور کو اپنے ہاتھ میں پکڑنا ہوگا، اس دوران یہ پہلے سے موجود سینسر کی مدد سے آپ کے جسم سے کچھ ریکارڈ حاصل کر لے گا۔

(جاری ہے)

وہ معلومات پھر ایپلیکشن کی مدد سے آپ کے سمارٹ فون میں داخل ہونگی اور نتیجہ آپ کے سامنے پیش کریں گی۔
یہ کور آئی فون 5 ، 5 ایس اور 4 ایس کے لیے ڈئزائن کیا گیا ہے۔
یہ کور امریکہ، کینیڈا ، یورپ، چین اور دوسرے ملکوں میں دستیاب ہے۔ Wello 2004 میں متعارف کروایا گیا تھا مگر ابھی تک اس کو امریکہ میں ایف ڈی اے کی طرف سے منظوری کی ضرورت ہے، جسکے بعد یہ امریکی مارکیٹ میں مکمل طور پر فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-07

More Technology Articles