Largest TV of the world

Largest TV Of The World

دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی۔۔۔ 2800انچ سکرین سائز

دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی ’ بگ ہوس‘ جو کہ ایک جہاز جتنا بڑا ہے اور جلد ہی گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو جائے گا۔
بگ ہوس پہلی دفعہ فورٹ ورتھ میں Texas Motor Speedway میں سامعین کے سامنے لائیو چلایا گیا۔ اس کی سکرین پینا سونک کی جانب سے بنائی گئی ہے۔جو کہ 218 فیٹ چوڑی اور 94.6 فیٹ لمبی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ سب سے بڑے بوئینگ 767 سے بڑی ہے اور سات منزلہ بلڈنگ جتنی لمبی ہے۔

اگر گھریلو الیکڑانک کی شرائط پر دیکھا جائے تو یہ 2852 انچ ٹی وی کہلائے گا جس کے ایچ ڈی ایل ای ڈی لائیٹ کے ڈسپلے فیچر 20,633.64 سکوئر فیٹ ہیں
ٹی وی میں 140 ڈگری دیکھنے کا زاویہ ہے جس کا مطلب ہے کہ سپیڈوے میں دور دراز بیٹھے لوگ بھی بآسانی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ پانچ لوگوں کا گروپ اس کے ساتھ جوڑے کنٹرول روم سے اس کو آپریٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکرین میں 120 ایم پی ایچ تک تیز ہوا کو برداشت کرنے کی حا صیت ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی

ٹیکسز موٹر سپیڈوے کے پرئزیڈینٹ ایڈی گوسیج نے ایک بڑے ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اس کو آن کیا تھا۔ اس کی اضافی خوبیوں میں ’ replays دیکھنا‘ ، ’ up-close دیکھنا‘ اور tight shots دیکھنا شامل ہے۔
سکرین کو ایک معقول جگہ پر رکھا گیا ہے تا کہ 6 اپریل کو گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ ایسوسیشن کے نمائندے Duck Commander 500 race سے پہلے اس کو دنیا کو سب سے بڑا ٹی وی قرار دے دیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-22

More Technology Articles