Mind-Controlled Drone

Mind-Controlled Drone

دماغ سے سوچ کر ڈرون اڑانے کا کامیاب مظاہرہ

پرتگال کی ایک کمپنی ٹیکیویر(Tekever) کے پائلٹ نے دماغ سے سوچ کر ہی ڈرون کو اڑانے کا میاب مظاہرہ کیا ہے۔اس ٹیکنالوجی پر مزید تحقیق کے بعد جہازوں کے پائلٹ صرف سوچ کر ہی جہاز اڑا سکیں گے۔
پرتگالی کمپنی نے پائلٹ کو ایک مخصوص کیپ پہنائی جس میں بہت سی تاریں جڑی تھی۔یہ کیپ دماغی لہروں کی پیمائش کر سکتی ہے۔ان لہروں کا بہت پیچیدہ پروگرام کے ذریعے معائنہ کیا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

پرتگالی کمپنی کا کہنا ہے یہ پروگرام ایسے ڈیٹا کو ڈرون تک نہیں پہنچنے دیتا جو حادثے کا سبب بن سکے۔ سوچ سے ڈرون کو اڑانے کے لیے پائلٹ کو بہت زیادہ تربیت سے گذرنا پڑا۔ سب سے مشکل کام سوچوں کو مرتکز کرنے کا تھا۔
پرتگالی کمپنی اس پراجیکٹ پر ٹیکنیکل یونیورسٹی میونخ، جرمنی اور چند دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرر ہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سوچوں کے ذریعے جہاز اڑانے کی منزل کافی دور ہے۔
سوچ کے ذریعے جہاز اڑانے کی ویڈیو دیکھنے اور مزید پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-27

More Technology Articles