Punjab Govt intends to impose tax on internet services

Punjab Govt Intends To Impose Tax On Internet Services

پنجاب حکومت انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس لگائے گی

حکومت پنجاب انٹرنیٹ سروسز پر سیلز ٹیکس کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف فنانس کے اجلاس میں تیار کی گئی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو شاید اگلے اجلاس میں منظور ہو جائے ۔
ابھی پنجاب حکومت نے اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا کہ یہ ٹیکس صارفین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر لگایا جائے گا یا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز سے وصول کیا جائے گا۔

اگر آئی ایس پی پر ٹیکس لگایا گیا تو بھی وہ اسے صارفین سے ہی وصول کریں گے۔

(جاری ہے)


پاکستان میں انٹرنیٹ کے حوالے سے صارفین کو پہلے ہی بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے۔ سب سے پہلے تو لوڈ شیڈنگ نے ہی شہریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ اس کے بعد انٹرنیٹ کی سروسز کا معیار بھی تسلی بخش نہیں۔ اگر اس پر سیلز ٹیکس لاگو ہوجاتا ہے تو صارفین پر ایک اضافی بوجھ ہو گا۔ اس وقت بھی پی ٹی سی ایل کے بلوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی/سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں صارفین سے اچھی خاصی رقم وصول کی جاتی ہے۔
پچھلے ماہ ہنگری کی حکومت نے بھی انٹرنیٹ صارفین پر اسی طرح کا ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کی تھی مگر عوام کے بھرپور احتجاج کے بعد حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-02

More Technology Articles