This is how much you are worth to Facebook

This Is How Much You Are Worth To Facebook

فیس بک کے صارفین اپنی اپنی قیمت جان لیں

کبھی آپ نے سوچا کہ انٹرنیٹ پر آپ کی کیا حیثیت ہے؟ اگر نہیں سوچا تو اب سوچ لیں۔ صرف فیس بک کے لیے اپنی حیثیت جان کر آپ کو انٹرنیٹ کی تمام ویب سائٹس کے لیے اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔
فیس بک کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے صارفین اپنے محل وقوع کے حساب سے مختلف حیثیتوں کے حامل ہیں۔ فیس بک کے سب سے قیمتی صارفین کا تعلق شمالی امریکا اور کینیڈا ہے۔

ان ممالک کے ایک ایک صارف سے فیس بک کو 13.54 ڈالر حاصل ہوتے ہیں ۔
فیس بک کی تازہ ترین سہ رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 1.59ارب ہوگئی ہے جو پچھلی سہ ماہی سے 40 ملین زیادہ ہے۔اس کا مطلب ہےکہ دنیا کے جن 3.2 ارب افراد تک انٹرنیٹ کی رسائی ہے، اُن میں سے 50 فیصد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کی 4.085 ارب ڈالر کی آمدن کا بڑا حصہ ٹارگٹ ایڈورٹائزنگ سے آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیس بک کے تمام صارفین ، اپنے رہائش کے مقام کے حساب سے فیس بک کے لیے مختلف حیثیتوں کےحامل ہیں۔


فیس بک کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی امریکا اور کینیڈا کے صارف کی ویلیو 13.54 ڈالر، یورپ کے صارف کی 4.50ڈالر، ایشیاء بحر الکاہل کے صارف کی 1.59 ڈالر اور دنیا کے باقی تمام مقامات کے صارف 1.22 ڈالر کے ہیں۔ تمام دنیا کے حوالے سے دیکھا جائے تو فیس بک کو اپنے ہر صارف سے اوسطاً 3.73 ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔

This is how much you are worth to Facebook
تاریخ اشاعت: 2016-01-29

More Technology Articles