Toyota i-Road Electric Two-Seater Hits the Streets

Toyota I-Road Electric Two-Seater Hits The Streets

ٹیوٹا کی تین پہیوں والی پہلی الیکٹرک کار منظر عام پر آگئی

ٹوکیو میں ٹیوٹا کی الیکٹرک گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کرنے والے شرکاء کی خاصی تعداد نظر آئی لیکن انہیں اس وقت کافی مایوسی کا سامنے ہوا جب ٹیوٹا کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ وہ جون تک صرف 20 شرکاء اور 10 گاڑیوں کو ٹیسٹنگ کے لیے پیش کریں گے۔
آئی روڈ بلاشبہ پہلی الٹرا کمپیکٹ الیکٹرک گاڑی ہے جو کہ اب تک بنائی گئی ہے اور اس کی ایک دلچسپ بات اس کا چار پہیوں کی بجائے تین پہیوں پر مشتمل ہونا ہے۔

اور اس میں گاڑی کے بہترین عناصر کو موٹر بائیک کے بہترین فیچرز کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
موٹر بائیک کی طرح یہ بہت زیادہ حرکت پذیر ہے۔چار آئی روڈ کو ایک گاڑی کی معیاری پارکنگ میں آرام سے کھڑاکیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ گاڑی کی طرح آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ دروازے، کھڑکیوں اور چھت پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا کی نئی الیکٹرک کار

یہ 28-37 ایم پی ایچ کی تیز رفتاری سے چلتی ہے،اور ایک دفعہ چارج ہونے پر 31 میل تک سفر کر سکتی ہے۔

آئی روڈ 1 میٹر سے بھی کم چوڑی اور 2.5میٹر سے بھی کم لمبی ہے۔جس کی وجہ سے یہ کبھی بھی ٹریفک میں نہیں پھنسے گی۔حالیہ تجزیہ کے مطابق ابھی تک اس جیسی کوئی بھی چیز روڈ پر ڈرائیو کرتے نہیں دیکھی گی۔

ٹیوٹا کو امید ہے کہ ٹیسٹنگ صارفین کی طرف سے خاطر خواہ نتائج ملیں گے اور وہ آئی روڈ کو شہری ماحول کے مطابق ہونے پر اطمینان کا اظہار کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-25

More Technology Articles