A closer look at Solarin Android phone

A Closer Look At Solarin Android Phone

سولران۔14ہزار ڈالر کا محفوظ ترین اینڈروئیڈ فون

اگر آپ کے نزدیک فون کالز اور میسیجز کی پرائیویسی اہم ہے تو اسرائیلی سٹارٹ اپ سیرین لیبز(Sirin Labs) کا سمارٹ فون سولران(Solarin) یقیناً آپ کی دلچسپی کا باعث ہوگا۔ ٹائٹینئم کی بنی اینڈروئیڈ ڈیوائس کو تیزی سے محفوظ اینڈروئیڈ ڈیوائس اور ریگولر اینڈروئیڈ ڈیوائس میں سوئچ کیا جا سکتا ہے۔
اس محفوظ ڈیوائس کی قیمت 14ہزار ڈالر(علاوہ ٹیکس) ہے۔

اس فون کو جب ریگولر موڈ سے secure موڈ میں منتقل کیا جاتا ہے تو یہ سبز اور سفید، 8بٹ سکن پر سوئچ کر جاتا ہے۔اس موڈ میں فون کے اہم ترین سنسر ڈس ایبل ہوجاتے ہیں اور فون کالز اور ایس ایم ایس انکرپٹ ہو جاتے ہیں، پھر اس کے بھیجے ہوئے میسیجز صرف Solarin Friend ایپلی کیشن رکھنے والی ڈیوائس پر ہی پڑھے جا سکتے ہیں۔
اس موڈ میں صارفین کا ڈیٹا سیکورٹی فرم Zimperium اور Koolspan کے 256 بٹ AES انکرپشن سے محفوظ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جب فون محفوظ موڈ میں نہیں ہوتا تو یہ 5.5 انچ کیو ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ڈیوائس ایک ہائی اینڈ ڈیوائس ہوتی ہے، جس میں سنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 120 جی بی انٹرنل میموری(میموری کارڈ سلاٹ نہیں ہے) اورکواڈ ایل ای ڈی کے ساتھ سونی کا بنایا ہوا 23.8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔سولر ان میں 4,040ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کی ڈیوائس دوسری ڈیوائسز کے برعکس زیادہ ایل ٹی ای کیرئیر کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔یہ ٖڈیوائس ایک ساتھ کئی کنکشن ہینڈل کر سکتی ہے، جس کے لیے اس میں گیگا بٹ وائی فائی اور MIMO ہے۔

سولران موبائل

تاریخ اشاعت: 2016-06-01

More Technology Articles