Acer announces the Liquid Jade Primo again

Acer Announces The Liquid Jade Primo Again

ایسر لیکوئیڈ جیڈ پریمو

ایسر نے ایک بار پھر ایسر لیکوئیڈ جیڈ پریمومتعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس ونڈوز 10ڈیوائس کو ایسر کی نئی ڈیوائس تو نہیں کہ سکتے۔ ایسر ایک سال سے اس کے اعلانات کر رہا ہے مگر لگتا ہے کہ اس دفعہ سی ای ایس 2016 میں ایسر اس ڈیوائس کو متعارف کرا ہی دے گا۔ایسر نے پچھلے سال آئی ایف اے کےدوران بھی اس ڈیوائس کا اعلان کیا تھا ۔ایسر نے ایم 330اور ایم 320 ڈیوائسز تو متعارف کرا دی تھیں مگر ایسر لیکوئیڈ جیڈ پریمو کے ہائی اینڈ ہارڈ وئیر اور ونڈوز 10 کونٹینم نہ ہونے کی وجہ سے یہ ڈیوائس متعارف نہیں کرائی گئی۔


ایسر لیکوئیڈ جیڈ پریمو کی سکرین 5.5انچ فل ایچ ڈی ایمولڈ ڈسپلے ہے۔ ڈیوائس کا چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 808 ایس او سی ، ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔ ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل f/2.2 ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے، اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کافرنٹ کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے جس کا اپرچر f/2.2ہے۔

اس ونڈوز 10 ڈیوائس کی خاص بات اس میں مائیکروسافٹ کونٹینم ہے، جس سے موبائل فون کو ہی پی سی کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کو یو ایس بی ٹائپ سی مانیٹر کے ساتھ منسلک کر کے ویڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں اور مانیٹر پر پروڈکٹیویٹی ایپلی کیشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائس فروری میں یورپ میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی، اس کی قیمت 600 ڈالر ہوگی، جس کے بعد اسے امریکا میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-05

More Technology Articles