Alleged Sony Xperia Z5 press photos leak out 23 MP rear camera visible

Alleged Sony Xperia Z5 Press Photos Leak Out 23 MP Rear Camera Visible

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کا کیمرہ 23 میگا پکسل کا ہوگا

کچھ دن پہلے ہی خبریں آئیں تھیں کہ سونی اپنے فلیگ شپ ایکسپیریا زیڈ 5 کو ستمبر میں لانچ کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ جیسے جیسے ستمبر قریب آرہا ہے، ایکسپیریا زیڈ 5 کے بارے میں نئی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ 2 ستمبر کو ہونے والی تقریب آئی ایف اے 2015 میں ایکسپیریا زیڈ 5 کے ساتھ ایکسپیریا زیڈ 5 کامپیکٹ بھی متعارف کرایا جائے۔


ایکسپیریا زیڈ 5 کی چند تصاویر بھی منظر عام پر آئیں ہیں۔ایکسپیریا بلاگ کے مطابق یہ تصاویر سونی موبائل کے شوشل میڈیا چینل پر گردش کرتی پائیں گئی، تاہم انہیں فوراً ہی حذف کر دیا گیا مگر حذف ہونے سے پہلے یہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھیں۔
ایک تصویر کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ایکسپیریا زیڈ 5 کا رئیر کیمرہ 23 میگا پکسل کا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے زیڈ 5 وہی فاسٹ ہائیبریڈ آٹو فوکس سسٹم استعمال کرے جو ایکسپیریا ایم 5(تفصیلات اس صفحے پر) میں متعارف کرایا گیا تھا۔

تصاویر میں رئیر کیمرہ کے بارے میں تو پتہ چل گیا مگر اندازہ ہے کہ فرنٹ کیمرہ ایکسپیریا زیڈ 3 پلس(تفصیلات اس صفحے پر) سے مختلف نہ ہوگا۔ زیڈ 3 پلس کی طرح ایکسپریا زیڈ 5 میں بھی 5.2انچ کی سکرین ہوگی۔تاہم یہ واضح نہیں کہ سکرین ریزولوشن1080 x 1920 پکسل ہوگی یا 1440 x 2560پکسل۔اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 810 پروسیسر، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم بھی شامل ہوسکتی ہے۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ زیڈ 5 واٹر پروف اورکم از کم تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کے حوالے سے جیسے ہی کوئی باضابطہ یا مصدقہ اطلاع آئی،اسے ہم ضرور اپنے قارئین کے لیے پیش کریں گے۔

سونی ایکسپیریا زیڈ5 کیمرہ لیک

تاریخ اشاعت: 2015-08-28

More Technology Articles