Apple iPhone 7 is official

Apple IPhone 7 Is Official

ایپل نے آئی فون 7 متعارف کرادیا

آخر کار آئی فون 7 منظر عام پر آگیا ہے۔ آئی فون 7 میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کچھ تبدیلیاں تو معمولی ہیں جبکہ زیادہ تبدیلیوں کو بڑی تبدیلیاں کہا جا سکتا ہے۔
اس کے ڈیزائن سے شروع کریں تو آئی فون 7 اب واٹر پروف اور ڈسٹ پروف ہے۔ آئی پی 67 سرٹیفیکیشن کے باعث اگر یہ ایک میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک پڑا رہے تب بھی خراب نہیں ہوگا۔
دیکھنے میں آئی فون پچھلی ڈیوائسز کی طرح ہی ہے تاہم اس میں چند بنیادی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

بڑی تبدیلیوں میں اینٹینا بینڈ کا نیا مقام ہے۔ اب یہ بیک کے اوپر اور نیچے کے ایج پر ہیں، جس کے باعث آئی فون 7 پہلے سے زیادہ صاف نظر آتا ہے۔
ایپل نے سیاہ رنگ میں بھی دو ماڈل متعارف کرائے ہیں۔ جیٹ بلیک اور بلیک کے علاوہ اسے گولڈ، سلور اور روز گولڈ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہیڈ فون جیک کے حوالے سے افواہوں کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ اس ڈیوائس میں اب ہیڈ فون جیک شامل نہیں کیا گیا۔

اب ہیڈ فون کو صرف لائٹنگ پورٹ کے ذریعے ہی پلگ کیا جا سکے گا۔ صارفین بلوٹوتھ ہیڈفونز کے ذریعے بھی سمارٹ فون استعمال کر سکتے ہیں۔
ایپل نے نئے ائیر پوڈ ہیڈفونز کے ساتھ لائٹنگ کیبل اور 3.5 ایم ایم ٹو لائٹنگ پورٹ ایڈاپٹر کو بھی ریٹیل باکس میں شامل کیا ہے۔ایک بڑی تبدیلی آڈیو کے لیے سٹیریو سپیکر سیٹ اپ کا استعمال کر کے کی ہے۔
ایک اور بڑی تبدیلی نئے ہوم بٹن کی ہے۔
اب یہ فیزیکلی کلک کی بجائے پریشر سنسی ٹیو ہے۔آئی فون کے اوپر اور نیچے سٹیریو سپیکرز ہیں۔ آئی فون 6 ایس کے برعکس اس کی آواز 2گنا تیز ہے اور اس کی رینج بھی بہتر ہے۔
آئی فون 7 کا وزن 138 گرام ہے یعنی آئی فون 7 آئی فون 6 ایس سے 5 گرام ہلکا ہے۔پیمائش کے معاملے میں یہ پچھلی ڈیوائس کی طرح ہی ہے یعنی اس کی پیمائش بھی 138.3mm x 67.1mm x 7.1mm ہے۔

کیمرا

آئی فون 7 میں f/1.8سکس ایلیمنٹ لینز اور آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے ساتھ اپ ڈیٹڈ 12 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔
کیمرے کا سنسرپچھلی ڈیوائس کے کیمرہ سسٹم سے 60فیصد تیزرفتار اور کارکردگی میں 30بہتر ہے۔ایل ای ڈی فلیش بھی اپ ڈیٹڈ اور 4 ایل ای ڈیز پر مشتمل ہیں۔
فرنٹ کیمرے کی ریزولوشن بڑھا کر 7میگا پکسل کر دی گئی ہے اور اب اس سے1080p ویڈیو بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

آئی فون کی تعارفی تقریب

کارکردگی
ایپل نے آئی فون 7 میں نئی نسل کی اے 10 فیوژن چپ استعمال کی ہے۔

اس کے کواڈ کور سی پی یو میں 3.3ارب ٹرانسسٹر ہیں۔ اس میں دوہائی پرفارمنس کورز اور دو پاور سیونگ ہیں۔یہ اے 9 چپ سے 40 فیصد اور اے 8 سے دوگنا تیز رفتار ہے۔
فون میں نیا جی پی یو استعمال کیا گیا ہے۔ 6کور کا یہ جی پی یو اے 9 کے جی پی یو سے 50 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے اورپاور استعمال کرنے کے معاملے میں بھی کفایت شعار ہے۔

بیٹری لائف

آئی فون 7 کی بیٹری لائف کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 7 کی بیٹری آئی فون 6ایس کے مقابلے میں دو گھنٹے زیادہ چلے گی۔

ڈسپلے

آئی فون 7 میں 4.7 انچ ریٹنا ڈسپلے ہی استعمال کیاگیا ہے لیکن یہ پہلے سے 25 فیصد زیادہ برائٹ ہے۔ایپل نے اپ ڈیٹڈ 3 ڈی ٹچ لیئر کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

قیمت اور دستیابی
امریکا میں آئی فون 7 کے32جی بی بنیادی ماڈل کی قیمت649ڈالر ہے۔
آئی فون 7 کو 128 جی بی اور 256 جی بی ماڈل میں متعارف کرایا جائے گا۔128 جی بی ماڈل کی قیمت 749 اور 256 جی بی ماڈل کی قیمت 849 ڈالر ہوگی۔
یورپ میں 32 جی بی آئی فون 7 کی قیمت 759یورو128 جی بی ماڈل کی 869یورواور256جی بی ماڈل کی قیمت 979 یورو ہے۔
آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس 16 ستمبر سے دستیاب ہونگے۔ ان کے پری آرڈر 9 ستمبر سے شروع ہونگے۔

Apple iPhone 7 is official
تاریخ اشاعت: 2016-09-07

More Technology Articles