HP Announces AiO PC With 34 Inch Curved Display

HP Announces AiO PC With 34 Inch Curved Display

ایچ پی نے نیا آل ان ون پی سی متعارف کرا دیا

ایل جی نے HP Envy All-in-One کے نام سے نیا آل ان ون پی سی متعارف کرایا ہے۔اس پی سی میں 34 انچ کی خمیدہ سکرین ہے۔کواڈ ایچ ڈی پلس ریزلوشن یعنی3440×1440 پکسل حامل کی سکرین کی ایسپکٹ ریشو21:9ہے۔پی سی میں انٹل سکائی لیک کور آئی 5(6400 ٹی) پروسیسر ہے۔پی سی کا جی پی یو اینویڈیا جی فورس 960 اے ہے۔ بنیادی ماڈل کی ریم 12 جی بی DDR4-2133اور ہارڈ ڈرائیو 1 ٹیرا بائٹ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسرے ماڈل میں 16 جی بی ریم اور بڑی سٹوریج کی ہارڈ بھی دستیاب ہے۔
ایچ پی اینوائے آن ان ون میں802.11ac وائی فائی، بلوٹوتھ4.0،گیگا بائٹ ایتھر نیٹ لین، انٹیگریٹڈ سپیکر، 3 ان 1 میڈیا کارڈ ریڈر، چار یو ایس بی 3.0اورتین یو ایس بی 2.0کی پورٹس ہیں۔اس کے علاوہ اس میں ہیڈ فون مائیکروفون کمبو جیک، ایچ ڈی ایم آئی آؤٹ پٹ اور ڈوئل مائیکروفون کے ساتھ انٹل رئیل سنس 3 ڈی کیمرہ بھی ہے۔پی سی میں پہلے سے ہی ونڈوز 10 انسٹال ہوگی۔اس پی سی کی قیمت 1800 ڈالر ہے اور یہ 22 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-11

More Technology Articles