HP ELITE X3 TO FEATURE A 4150MAH BATTERY

HP ELITE X3 TO FEATURE A 4150MAH BATTERY

ایچ پی ایلیٹ ایکس 3 کی بیٹری 4150 ایم اے ایچ کی ہے

ایچ پی ایلیٹ ایکس 3(HP Elite X3) ایک ہائی اینڈ ونڈوز فون ہے۔ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس فون میں 6انچ او ایل دی ڈی سکرین ہے، جس کی ریزولوشن 1440 x 2560 پکسل اور کثافت 490 پی پی آئی ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن820 ایس او سی کواڈ کور سی پی یو اور ایڈرینو 530جی پی یو ہے۔ فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32جی بی / 64 جی بی ہے۔فون کی سٹوریج کو مائیکروایس ڈی سلاٹ کے ذریعے 200 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ایلیٹ ایکس 3 میں ونڈوز ہیلو (آئیرس سکینر) اور فنگرپرنٹ سکینر بھی ہوگا۔ فون میں ڈوئل سم اور Qi وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔
اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ 8 میگا پکسل ہے۔اس آئی پی 67 سرٹیفائیڈ فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔آئی پی 67سرٹیفیکیشن کا مطلب ہے کہ یہ فون ڈسٹ پروف ہے اور 3.2 فٹ گہرے میں 30 منٹ رہنے سے اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔ فون کی موٹائی 7.8 ملی میٹر اور وزن 190 گرام ہے۔ فون کی 4150 ایم اے ایچ کی بیٹری اسے لمبے عرصے تک چلانے کےلیے بہترین ہے۔ کوانٹینم سپورٹ کی وجہ سے فون کو لیپ ٹاپ پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

HP ELITE X3 TO FEATURE A 4150MAH BATTERY
تاریخ اشاعت: 2016-02-21

More Technology Articles