HTC announces the Desire 10 Pro and Desire 10 Lifestyle

HTC Announces The Desire 10 Pro And Desire 10 Lifestyle

ایچ ٹی سی نے ڈیزائر 10 پرو اور ڈیزائر 10 لائف سٹائل متعارف کرادئیے

ایچ ٹی نے دو ڈیزائر 10(Desire 10) سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ ایچ ٹی سی نے پچھلے چند ہفتوں سے#BeEdgier کےسلوگن سے ان کی کافی تشہیر کی ہے۔ ان سمارٹ فونز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

ایچ ٹی سی ڈیزائر 10 پرو(HTC Desire 10 Pro)
ڈیزائر 10 پرو ہارڈ ورئیر کے معاملے میں قدرے بہتر ڈیوائس ہے۔ 5.5 انچ فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے کی حامل اس ڈیوائس میں سکرین پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس بھی ہے ۔

ڈیوائس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 10 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کا پرائمری کیمرہ لیزر آٹو فوکس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔ f/2.2کے ساتھ یہ 27.8 ایم ایم لینز کے برابر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 13میگا پکسل ہے، جس میں پرائمری کیمرے جتنا لینز ہے۔

(جاری ہے)

سیلفی کیمرہ میں گروپ شوٹس کے لیے 150 ڈگری سیلفی پینوراما موڈ بھی ہے۔
کنکٹیویٹی کے معاملے میں ڈیزائر 10 پرو میں کیٹ 6 ایل ٹی ای(300 میگا بائٹ فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ/ 50 میگا بائٹ فی سیکنڈ اپ لوڈ)، ڈوئل بینڈ 5 گیگا ہرٹز / 2.4 گیگا ہرٹز وائی فائی a/b/g/n ( لیکن اے سی نہیں)، بلوٹوتھ 4.2، این ایف سی اور AGPS + GLONASS فیچر ہیں۔وائرڈ آپشنز میں اس ڈیوائس میں 3.5 ہیڈ فون جیک اور مائیکرویو ایس بی 2.0 پورٹ بھی ہے تاہم اس میں ٹائپ سی پورٹ نہیں ہے۔
اس ڈیوائس میں بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے، جس سے ڈیوائس کو ان لاک کرنے کے علاوہ کیمرے کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ڈیزائر 10 پرو کی پیمائش 156.5 x 76 x 7.9ملی میٹراور وزن 165 گرام ہے۔ ڈیوائس میں 3000ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

ایچ ٹی سی ڈیزائر 10 لائف سٹائل(HTC Desire 10 Lifestyle)
ڈیزائر 10 لائف سٹائل دیکھنے میں پرو کی طرح ہی ہے مگر اس میں ہارڈ وئیر پرو ورژن جیسا نہیں ہے۔
اس ڈیوائس کی 5.5 انچ سکرین کی ریزولوشن 720p اور پکسل کی کثافت 267 پی پی آئی ہے۔لائف سٹائل میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 400 ایس او سی ہے۔
ڈیزائر 10 لائف سٹائل کے دو ورژن متعارف کرائے جائیں گے۔ ایک ورژن 2 جی بی ریم /16 جی بی سٹوریج اور دوسرا 3جی بی ریم / 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہوگا۔دونوں ورژنز میں سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایچ ٹی سی ڈیزائر 10 لائف سٹائل کا پرائمری کیمرہ f/2.2 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔
فون میں کنکٹیویٹی کے لیے کیٹ 4 (150 ایم بی پی ایس ڈاؤن / 50 ایم بی پی ایس اپ لوڈ) ، 2.4 گیگا ہرٹز وائی فائی b/g/n ، بلوٹوتھ 4.1، این ایف سی اور AGPS + GLONASS بھی ہے۔ اس ڈیوائس میں چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کےلیے یو ایس بی 2.0 پورٹ اور آڈیو کےلیے 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔
لائف سٹائل میں فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل نہیں کیا گیا۔لائف سٹائل کی پیمائش 156.9 x 76.9 x 7.7ملی میٹر اور وزن 155 گرام ہے۔فون میں 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
دونوں فون میں اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو کے ساتھ ایچ ٹی سی سنس انسٹال ہے۔دونوں سمارٹ فونز کئی رنگوں میں دستیاب ہونگے۔ لائف سٹائل توکئی ممالک میں لانچ کر دیا گیا ہے تاہم پرو ورژن اگلے ماہ لانچ کیا جائے گا۔

HTC announces the Desire 10 Pro and Desire 10 Lifestyle
تاریخ اشاعت: 2016-09-20

More Technology Articles