HTC Desire 830 is official now

HTC Desire 830 Is Official Now

ایچ ٹی سی ڈیزائر830

ایچ ٹی سی نے تائیوان کی مارکیٹ میں ڈیزائر 830(Desire 830) سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ پلاسٹک سے بنا یہ فون ایچ ٹی سی کے سابقہ فون ایچ ٹی سی ڈیزائر 820 کی جگہ لے گا۔تیز آواز کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ڈیوائس میں بوم ساؤنڈ(BoomSound) لگائے گئےہیں، جو 5.5 انچ 1080p ڈسپلے سکرین کے اوپر اور نیچے لگائے گئے ہیں۔ڈیزائر 830 کی پیمائش157.5 x 78.9 x 7.79 ملی میٹر ہے۔

ڈیزائر 830 میں میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 10 چپ سیٹ ہے، جس میں 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹاکور سی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔ مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ڈیوائس کی بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے،جس میں او آئی ایس فیچر اور f/2.0 اپرچر ہے۔ ڈیوائس کی فرنٹ پر f/2.0 الٹرا پکسل 4 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ کی ہے۔
ڈیزائر 830 کو تائیوان میں 6 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت تائیوان میں 9990 تائیوانی ڈالر(310 امریکی ڈالر) ہے۔ اس ڈیوائس کی ساری دنیا میں فروخت کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔

HTC Desire 830 is official now
تاریخ اشاعت: 2016-05-04

More Technology Articles