HTC One A9 looks like an iPhone from every angle in leaked images

HTC One A9 Looks Like An IPhone From Every Angle In Leaked Images

ایچ ٹی سی ون اے 9 کا ڈیزائن بالکل آئی فون جیسا ہے

ایچ ٹی سی کے نئے فلیگ شپ ایچ ٹی سی ون اے 9 کی چند نئی تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں۔ ایچ ٹی سی ون اے 9 کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں وہ ڈمی سیٹ کی ہیں جو اے ٹی اینڈ ٹی سٹور کے ڈسپلے کے لیے ہیں، لیکن ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ ایچ ٹی سی ون اے 9 اصل میں آئی فون 6 کے نقش قدم بنایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلومینیم یونی باڈی ڈیزائن کی اس ڈیوائس میں اینٹینا کے لیے پلاسٹک لائنز بھی ہیں۔اس میں سرکلر کیمرے کا ابھار بھی ہے جبکہ سائڈ پر سم اور مائیکروایس ڈی کارڈ ٹرے ہے۔نیچے کی طرف سپیکر کے لیے دو سوراخ ہیں، اس سے پہلے دونوں سپیکر فرنٹ پر تھے اور فرنٹ پر ہی بہتر تھے۔ ڈیوائس میں فنگر پرنٹ سنسر بھی سامنےہی ہے۔
ایچ ٹی سی کا یہ فلیگ شپ 20 اکتوبر کو متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-11

More Technology Articles