Lenovo Yoga A12 is a new 2 in 1 Android tablet

Lenovo Yoga A12 Is A New 2 In 1 Android Tablet

لینوو نے نیا 2 ان 1اینڈروئیڈ ٹیبلٹ لینوو یوگا اے 12 متعارف کرا دیا

لینوو نے ایک نیا ٹو ان ون اینڈروئیڈ ٹیبلٹ یوگا اے 12 (Yoga A12) متعارف کرا دیا ہے۔میگنیشیم اور ایلومینیم سے بنے اس ٹیبلٹ میں 12.2 انچ اینٹی گلیئر ڈسپلے ہے۔ لینوو کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا ڈسپلے ایچ ڈی یعنی720 x 1280 پکسل ہے۔
اس نئے ٹیبلٹ کی کناروں سے موٹائی 0.21 انچ (5.4 ملی میٹر) اور اس کا وزن 2.2 پاؤنڈ(1 کلو گرام) سے بھی کم ہے۔
یوگا اے 12 کو جو چیز ہلکا اور پتلا بناتی ہے وہ اس کا Halo Keyboard ہے جسے پچھلے سال لینوو یوگا بک میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

یہ فلیٹ، ٹچ سینسی ٹیو ورچوئل کی بورڈ ہے، جس میں پہلے مصنوعی ذہانت سے سیکھنے کا سافٹ وئیر بھی ہے۔
اس ڈیوائس میں انٹل ایٹم ایکس 5 سی پی یو کے ساتھ 2 جی بی ریم، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، ڈولبی ایٹموس ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈؤئل سپیکر اور ایک چارج سے 13 گھنٹے چلنے والی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


ابھی یہ تو نہیں معلوم کہ اس میں اینڈروئیڈ کا کونسا ورژن ہوگا لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس میں multi-tasking hybrid UI کو گوگل کے پروڈکٹیویٹی سوئٹ کے ساتھ انٹیگریٹ کیا گیا ہے۔
یہ ٹیبلٹ 8 فروری کو Lenovo.com پر جاری کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 299 ڈالر ہے۔

لینوو یوگا اے 12

تاریخ اشاعت: 2017-02-05

More Technology Articles