LG G5 tipped to come with a 20MP half inch Sony sensor

LG G5 Tipped To Come With A 20MP Half Inch Sony Sensor

ایل جی جی 5 کا کیمرہ 20 میگا پکسل 1/2''سونی سنسر ہوگا

ایل جی جی 4(تفصیلات اس صفحے پر) کےکیمرے کو خاصی پذیرائی ملی تھی۔جی 4 کے لانچ ہونے کے تقریباً 5 ماہ بعد ہم اس کے جانشین کی خبریں سن رہے ہیں۔
ایل جی جی 5 کے حوالے سے جو اطلاعات، جو افواہیں بھی ہو سکتی ہیں، سامنے آئیں ہیں اس سے جی 5 کےکیمرہ اور چپ سیٹ کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق جی 5 میں سونی کا 20 میگا پکسل اور آدھے انچ کا سنسر ہوگا۔

(جاری ہے)

جی 4 میں جو کیمرہ تھا وہ کا1/2.6"تھا جبکہ سام سنگ گلیکسی (ایس 6/ ایس 6 ایج، ایچ پلس، نوٹ 5) اور آئی فون 6 / 6 پلس میں 1/3" کی کیمرہ سنسر استعمال کیا گیا ہے۔سونی نے اپنی ایکسپیریا زیڈ 5 سیریز میں 1/2.3"کا سنسر استعمال کیا ہے۔ جی 5کا سنر موجود سنسرز میں سب سے بڑا ہے۔اطلا ع ہے جی سونی جو سنسر جی 5 کے لیے بنا رہا ہے وہ صرف سونی ہی جی 5 میں استعمال کرے گا۔
کوئی دوسری کمپنی اسے اپنے فون میں استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں کہ ایل جی کے آنے والے فلیگ شپ میں سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ استعمال کی جائے گی۔
کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایل جی خود بھی ایک چپ سیٹ بنانے پر کام کر رہا ہے۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ ایل جی اپنے آنے والے فون میں کوالکوم کی چپ ہی استعمال کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-24

More Technology Articles