MediaTek announces Helio P15 chipset

MediaTek Announces Helio P15 Chipset

میڈیا ٹیک نے ہیلیو پی 15 چپ سیٹ کا اعلان کردیا

آج میڈیا ٹیک نے اپنے چپ سیٹ کا نیا ماڈل ہیلیو پی 15متعارف کرا دیا ہے۔ ہیلیو سیریز کا یہ چپ سیٹ ہیلیو پی 10 کا جانشین ہے۔پی 15 کارکردگی اور بیٹری آپٹیمائزیشن کے معاملے میں پی 10 سے ذرا ہی بہتر ہے۔
ہیلیو پی 15 میں اوکٹا کور کورٹیکس –اے 53 پروسیسر ہے، جس کی کلاک سپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز ہے۔اس کے علاوہ اس میں Mali-T860 MP2 (ڈوئل کور) جی پی یو ہے جس کی کلاک سپیڈ 800 میگا ہرٹز ہے۔

پی 10 چپ میں بھی یہی پروسیسر تھا جس کی سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹزتھی، جی پی یو بھی یہی تھا مگر اس کی سپیڈ 700 میگا ہرٹز تھی۔

(جاری ہے)


میڈیا ٹیک کا کہنا ہے کہ نیا چپ سیٹ کارکردگی میں پہلےسے 10 فیصد بہتر اور پاور استعمال کرنے کےحوالےسے کفایت شعار ہے۔ہیلیو پی 15 چپ کو اسی ٹی ایس ایم سی 28 این ایم پراسس پر بنایا جائے گا جس پر پی 10 بنایا گیا ہے اس لیے بیٹری کے استعمال میں اتنی زیادہ بہتری نہیں آئی ہوگی۔


ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ چپ کونسی ریم کو سپورٹ کرے گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی سنگل چینل LPDDR3-933میموری استعمال کرے گی۔ہیلیو پی 15 میں ایل ٹی ای کے حوالے سے LTE Cat.6کی سپورٹ بھی ہوگی۔
پی 15 کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اندازہ ہے کہ جلد ہی اسے بجٹ ڈیوائسز میں استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-17

More Technology Articles