Meet the Samsung Galaxy Note 5

Meet The Samsung Galaxy Note 5

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5

سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 ایج پلس (تفصیلات اس صفحے پر)اور سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 متعارف کرا دئیے ہیں۔گلیکسی نوٹ 5 اب تک کا سب سے پاور فل اور شاندار نوٹ ہے۔گلیکسی نوٹ 5 میں بھی وہی پروسیسر ہے جو گلیکسی ایس 6 ایج پلس کا ہے۔4 جی بی ریم کے ساتھ اوکٹا کور پروسیسر کی 4 کورز2.1 گیگا ہرٹز اور بقیہ 4 کورز کی سپیڈ 1.5گیگا ہرٹز ہے۔

اینڈریوڈ 5.1لولی پوپ کے ساتھ سام سنگ کا ٹچ وز بھی انسٹال ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج پلس اور گلیکسی نوٹ 5 میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہے۔ یہ کیمرہ براہ راست یو ٹیوب پر ویڈیو سٹریم کر سکتا ہے۔گلیکسی ایس 6 ایج پلس اور نوٹ 5 میں 3,000ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔نوٹ 5 میں 5.7انچ کی کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ سکرین ہے۔ نوٹ 5 ایل ٹی ای کیٹیگری 9 اور لوپ پے کے وائریس کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام امریکی کیرئیر 21 اگست سے نوٹ 5 کی فروخت شروع کر دیں گے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کے ساتھ ایک ایس پین بھی دستیاب ہوگا۔ ایس پین کا ڈیزائن تبدیل کر کے اسے پہلے سے زیادہ جاذب نظر اور آرام دہ بنایا گیا ہے۔ ایک بار جیسے ہی نوٹ فائیو اپنے گرد ایس پین کو ڈیٹیکٹ کرتا ہے نوٹ 5 میں خود کار میمو موڈ خودبخود فعال ہو جاتا ہے۔ایس پین کے ہٹاتے ہی ائیر کمانڈ موڈ شروع ہو جاتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کی سٹوریج بڑھائی نہیں جا سکتی۔ صارفین کو پہلے سے موجود 32 جی بی یا 64 جی بی سٹوریج پر گذارا کرنا پڑتا ہے۔
امریکا کے بڑے کیرئیر ز نے نوٹ 5 کو کنٹریکٹ پر متعارف کرایا ہے۔ 32 جی بی ورژن کی ابتدائی قیمت 250 ڈالر جبکہ 64 جی بی ورژن کی ابتدائی قیمت 350 ڈالر ہوگی۔32 جی بی ورژن کی ماہانہ قسط 23 سے 29 ڈالر اور 64 جی بی ورژن کی ماہانہ قسط 28 سے 30 ڈالر ہوگی۔32 جی بی ورژن کی کل قیمت 700 سے 740 ڈالر جبکہ 64 جی بی ورژن کی کل قیمت 815 سے 840 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-18

More Technology Articles