Microsoft Premium Quality Nokia 230 Feature Phone

Microsoft Premium Quality Nokia 230 Feature Phone

مائیکروسافٹ نے نوکیا 230 اور نوکیا 230 ڈوئل سم فیچر فون متعارف کرا دئیے

مائیکروسافٹ نے نوکیا 230 اور نوکیا 230 ڈوئل سم انٹرنیٹ ان ایبل فیچر فون متعارف کرا دئیے ۔نوکیا 230 میں ایل ای ڈی فلیش اور شارٹ کٹ کی کے ساتھ 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔پاکستان میں یہ فون دسمبر کے وسط میں تقریباً 6500 روپے میں دستیا ب ہوگا۔2.8 انچ سکرین کے نوکیا 230 اور نوکیا 230 ڈوئل سم میں انٹرنیٹ براؤزنگ کی جا سکتی ہے، تصاویر بنائی اور دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو دیکھی اور گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔
انٹر نیٹ کے لیے موبائل میں اوپیرا منی براؤزر، بنگ سرچ اور ایم ایس این ویدر ہیں جبکہ تفریح کے لیے ایم پی 3، ویڈیو پلیئر، ایف ایم ریڈیو اور گیمز ہیں۔
اس موبائل میں بلوٹوتھ 3.0 اور بلو ٹوتھ آڈیو اور 32 جی بی میموری کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔موبائل کا ٹاک ٹآئم 23 گھنٹے ہے۔

(جاری ہے)



ہاورڈ وئیر کی تفصیل
آپریٹنگ سسٹم: نوکیا سیریز 30+
پیمائش: 124.6×53.3×10.9ملی میٹر
وزن: 91.8گرام
ڈسپلے: 2.8 انچ کیو وی جی اے (240*320)
مین کیمرہ: ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 2 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 2 میگا پکسل
کنکٹیویٹی: 900/1800 ایم ایچ زیڈ، مائیکرویوایس بی، 3.5 ایم ایم اے وی کنکٹر، SLAM اور HSP/HFPپروفائل کے ساتھ بلوٹوتھ 3.0
میموری: 32 جی بی تک کے مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ
بیٹری: BL-4UL ،1200 ایم اے ایچ، 23 گھنٹے ٹاک ٹائم، 27 دن سنگل سم سیٹ کا سٹینڈ بائی ٹائم اور 22 دن ڈوئل سم کا سٹینڈ بائی ٹائم
قیمت: تقریباً6500روپے
دستیابی: دسمبر 2015 سے

Microsoft Premium Quality Nokia 230 Feature Phone
تاریخ اشاعت: 2015-11-26

More Technology Articles