NASA Chemical Laptop' could help future rovers find life on alien planets

NASA Chemical Laptop' Could Help Future Rovers Find Life On Alien Planets

ناسا کیمیکل لیپ ٹاپ بنا رہا ہے

ناسا کے سائنسدان دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش کے لیے ایک نئی ڈیوائس پر کام کر رہے ہیں۔ چوکور باکس نما اس ڈیوائس کو کیمیکل لیپ ٹاپ کا نام دیا گیا ہے۔اصل میں یہ لیپ ٹاپ ایک پورٹیبل آٹو میٹک کیمیکل لیبارٹری ہے، جسے مستقل کے خلائی جہازوں میں نصب کیا جائے گا۔
ناسا کے مطابق اس کیمیکل لیپ ٹاپ کا بنیادی مقصد زندگی سے منسلک مالیکولز کی تلاش ہے۔

اسے خاص طور پر ایمائنو ایسڈز اور فیٹی ایسڈز کو تلاش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جو زمین پر زندگی کے اہم اجزاء ہیں۔

(جاری ہے)


مریخ یا کسی بھی سیارے کی سطح سے حاصل کیے گئے نمونوں کا تجزیہ کرنے کیے لیے انہیں سب سے پہلے پانی میں حل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ماہرین کیمیکل لیپ ٹاپ کو اس طرح بنانا چاہتے ہیں کہ وہ خود ہی گرم ہو کر نمونے کو پانی میں حل کرے اور دوسرے کیمیکل اور چیزوں سے اس میں سے مالیکول کا پتہ چلائے۔

اس کے بعد اس سے جو بھی چیز حاصل ہو، اسکا لیزر سے تجزیہ کرے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹول براہ راست نہیں بتائے گا کہ نمونے میں امائنو ایسڈ یا فیٹی ایسڈ ہیں یا نہیں لیکن یہ دوسری تمام معلومات مہیا کرے گا، جس سے امائنو ایسڈ وغیرہ کی موجودگی کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-29

More Technology Articles