Nexus 6P from Huawei launching tomorrow in Pakistan

Nexus 6P From Huawei Launching Tomorrow In Pakistan

ہوواوے نیکسس پی 6 پاکستان میں لانچ ہورہا ہے

ہوواوے نیکسس 6 پی کے شائقین کا انتظار ختم ہوا۔ ہوواوے آج سے پاکستان میں اپنے تمام آؤٹ لٹ پر ہوواوے پی 6 متعارف کرا رہا ہے۔ہوواوے نے میڈیا کو واضح طور پر تو نہیں بتایا کہ وہ پاکستان میں گوگل نیکسس پی 6 متعارف کرا رہا ہے تاہم ڈیوائس کی تفصیلات دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ یہ نیکسس پی 6 ہی ہے۔نیکسس پی 6 ، نیکسس برانڈ کی پہلی ڈیوائس ہے جو پاکستان میں باقاعدہ لانچ ہو رہی ہے۔


ہوواوے نیکسس پی 6 کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
چپ سیٹ:کوالکوم سنیپ ڈریگن810
آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو
نیٹ ورک سپورٹ: 2 جی، 3جی، 4جی ایل ٹی ای
پیمائش: 159.3 x 77.8 x 7.3ملی میٹر
وزن: 178 گرام
سپیکر: فرنٹ فیس سٹیریو سپیکر
ڈسپلے: 5.7 انچ، کیو ایچ ڈی ریزولوشن (518 پی پی آئی)
ریم: 3جی بی
انٹرنل سٹوریج:32/64/128 جی بی(سٹوریج بڑھائی نہیں جا سکتی)
رئیر کیمرہ:12.3 میگا پکسل(1.55 مائیکرون پکسل، f/2.0،4Kویڈیو)
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
کنکٹیویٹی:بلوٹوتھ4.2، وائی فائی اے سی، یو ایس بی ٹائپ سی، این ایف سی، جی پی ایس
بیٹری:3450 ایم اے ایچ(فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ)
رنگ: ایلومینیئم، گریفائٹ اور فراسٹ
قیمت64 جی بی ورژن:71999(اندازہً)

پاکستان میں 64 جی بی نیکسس پی 6 ڈیوائس کی امریکا میں قیمت سے بھی کہیں زیادہ میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں 64 جی بی ورژن کی قیمت 549 ڈالر یا 57 ہزارروپے جبکہ 128 جی بی ورژن کی قیمت 68 ہزار روپے ہے۔32 جی بی اور 128 جی بی ورژن بعد میں متعارف کرائے جائیں گے۔لانچ کے وقت ڈیوائس کی قیمت میں کمی و بیشی ہو سکتی ہے۔

گوگل نیکسس پی 6

تاریخ اشاعت: 2015-12-10

More Technology Articles