Oppo addresses R7 rumors with official images

Oppo Addresses R7 Rumors With Official Images

اوپو آر7 کی آفیشل تصاویر

اوپو کے آر 7 کے حوالے سے بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ اب اوپو نے خود ہی آر 7 کی کچھ تصاویر اور تفصیلات جاری کر کے افواہیں پھیلانے والوں کے منہ بندکرنے کا اہتمام کیا ہے۔
اوپو نے اعلان کی ہے کہ آر 7 کو مئی میں لانچ کیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے تاریخ 20 مئی ہو، جیسا کہ پہلے سننے میں آیا تھا۔
آر 7 اوپو کے آر5 کا جانشین ہے، اگرچہ آر6 کو کبھی متعارف نہیں کرایا گیا۔

کہا جا رہاہے کہ آر 7 پچھلے آر 5 سے پتلا ہوگا۔آر5 پہلے ہی تمام ڈیوائس میں سب سے پتلا ہے یعنی 4.85 ملی میٹر۔
اوپو کے آر7 میں 4.7 انچ1080p ڈسپلے ، فنگر پرنٹ سکینر، 64 بٹ اوکٹا کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6795 پروسیسر، 20.7 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہو سکتی ہے۔ آر 7 متعارف کراتے ہوئے شاید اوپو آر 7 پلس بھی متعارف کرایا جائے، جس کی بیٹری زیادہ بڑی ہو گی۔

(جاری ہے)


اوپو آر 5 بھی عالمی طور پر اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اس لیے امید ہے آر7 کو بھی عالمی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا ۔ آر5 کی قیمت 499 ڈالر ہے، آر7 کی قیمت بھی اس کے قریب قریب ہونی چاہیے۔

اوپو آر7 کی پہلی تصاویر

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles