Oppo R9 and R9 Plus now official

Oppo R9 And R9 Plus Now Official

اوپو آر9 اور آر9 پلس

اوپو نے اپنے2016 کے فلیگ شپ اوپو آر9 اور آر9 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔ڈیزائن کے معاملے میں دونوں فون آئی فون کی کاپی ہیں۔دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

اوپو آر 9
اوپو آر 9 کا ڈسپلے فل ایچ ڈی ایمولیڈ 5.5 انچ ہے۔ڈیوائس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 77.7 فیصد اور پیمائش 151.8 x 74.3 x 6.6 ملی میٹر ہے۔آر 9 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 10 چپ ہے، جس کی 4کورٹیکس-اے 53 کورز کی کلاک سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹز اور دوسری چار کورز کی کلاک سپیڈ 1.0 جی بی ہے۔

ڈیوائس کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ فون کے ہائیبرڈ مائیکرو ایس ڈی / سیکنڈ سم سلاٹ میں 128 جی بی تک کی میموری لگائی جا سکتی ہے۔
اوپوآر9 کے کیمرہ ڈیپارٹمنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ فون کا فرنٹ کیمرہ ، رئیر کیمرے کی نسبت زیادہ ہائی ریزولوشن کا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 16 میکا پکسل ہے، جس کا لینز f/2.0 اور فیلڈ آف ویو 78.1 ڈگری ہے۔

فون کا رئیر کیمرہ5ایلیمنٹ لینز کے ساتھ 13 میگا پکسل f/2.2اپرچر اورفیلڈ آف ویو 80.6ڈگری ہے۔

اوپو آر9 اور آر9 پلس


اوپو آر 9 پلس
اوپو آر 9پلس کا ڈسپلے 6 انچ فل ایچ ڈی ایمولیڈ ہے۔ فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 79.3فیصد ہے۔اس ڈیوائس میں کواڈ کور 1.8 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے72 اور کواڈ کور 1.2 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 کے ساتھ سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کا ایک 128 جی بی ورژن بھی ہے۔مزید میموری کے لیے فون میں مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔اوپو آر 9پلس کا فرنٹ اور رئیردونوں ہی کیمرے16 میگا پکسل کےہیں۔کیمرے میں سونی IMX298سنسر کے ساتھ 6ایلیمنٹ f/2.0لینز ہے۔ اوپوآر9پلس میں آر 9 کے برعکس 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت بھی ہے۔
دونوں سمارٹ فونز کے فرنٹ پر نچلی طرف فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
دونوں سمارٹ فونز میں ووک فلیش چارجنگ کی سپورٹ ہے تاہم اس میں وہ سپر ووک چارجنگ متعارف نہیں کرائی گئی ، جس کا مظاہرہ اوپو نے موبائل ورلڈ کانگرس میں کیا تھا۔آر 9 میں 2850 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ آر 9 پلس میں4120 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اب جبکہ اینڈروئیڈ این کا پریویو ورژن بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، اسکے باوجود اوپو آر 9 اور آر9پلس میں اینڈروئیڈ 5.1.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔

اوپو آر 9 اور آر9پلس دونوں میں 4 جی ایل ٹی ای کی سپورٹ ہے جبکہ وائی فائی Wi-Fi 802.11 ac صرف آر 9 پلس میں ہے، آر 9 میں سست سٹینڈرڈ استعمال کیا گیا ہے۔آر 9 میں بلوٹؤتھ 4.0 اور آر9 پلس میں 4.1 ہے۔
اوپوآر9 کی قیمت 2799 چینی یوان(430ڈالر) ہے۔ چین میں اس ڈیوائس کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں، جبکہ فروخت کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا۔64جی بی آر9 پلس کی قیمت 3299 چینی یوان(510ڈالر)ہے جسکی فروخت کا آغاز 12اپریل سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-18

More Technology Articles