QMobile hired Jakclien Fernandez for Noir Z8

QMobile Hired Jakclien Fernandez For Noir Z8

کیو موبائل نے نوائر زیڈ 8کی تشہیر کے لیے جیکولین فرنڈس کو ہائر کر لیا

کیو موبائل نے جیکولین فرنڈس کو نوائر زیڈ8 کی تشہیر کے لیے ہائر کیا ہے۔ کیو موبائل کی زیڈ سیریز کے لیے کیو موبائل پہلے بھی بہت سے ٹاپ ماڈلز کو ہائر کر چکا ہے۔ کیو موبائل نے زیڈ 4 کے لیے کرینا کپور، زیڈ6 کے لیے سونم کپور ، زیڈ 7 کے لیے لاریسا بونیسی اور اب زیڈ 8 کے لیے جیکولین فرنڈس کو ہائر کیا ہے۔ زیڈ 8 ڈیوائس دیکھنے میں کافی زبردست ہے۔ اس موبائل کی سب سے خاص بات اس کا سیاہ کور اور حساس ٹچ ہے۔


اس موبائل کی ہارڈ وئیر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے: 5 انچ آئی پی ایس ایچ ڈی
چپ سیٹ:کوالکم سنیپ ڈریگن 410
پراسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور
ریم :2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: ایس ایم کارڈ کی بدولت 32 جی بی تک میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل اے ایف کیمرہ، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
نیٹ ورک سپورٹ: 4 جی ایل ٹی ای
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ
بیٹری: 2400 ایم اے ایچ
سم سلاٹ: ڈوئل سم
پیمائش: 143.5 x 72 x 7.5 ملی میٹر
رنگ: بلیک اینڈگولڈ اور بلیک اینڈ سلور
قیمت : 19,999روپے

کیو موبائل نوائر زیڈ 8

تاریخ اشاعت: 2015-04-14

More Technology Articles