Samsung announces G9198 flip smartphone with Snapdragon 808

Samsung Announces G9198 Flip Smartphone With Snapdragon 808

سام سنگ نے نیا فلپ فون متعارف کرا دیا

ساری دنیا کے موبائل شائقین کو سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 6 ایج پلس یا گلیکسی نوٹ 5 کی خبروں کا انتظار تھا مگر سام نے کچھ اور ہی متعارف کرا دیا۔ سام سنگ چائنا نے فلیگ شپ فلپ فون کا اعلان کیا ہے جس میں اینڈریوڈ 5.1.1 لولی پوپاور سنیپ ڈریگن 808 چپ سیٹ ہوگا۔
سام سنگ جی 9198 کا چینی زبان میں نام ہے 领世旗舰Ⅲمگر ہم اسے G9198ہی کہیں گے۔ G9198کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔


ڈسپلے: 3.9انچ، 768p ، سپر ایمولڈ کے دو ٹچ ڈسپلے
چپ سیٹ:سنیپ ڈریگن 808
پروسیسر: ہیکسا کور
ریم: 2 جی بی
سٹوریج:16 جی بی(جسےبڑھایا جا سکتا ہے)
مین کیمرہ: 16 میگا پکسل، f/1.9، ایل ای ڈی فلیش
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل، f/1.9،
کنکٹیویٹی: ایل ٹی ای
سمز:ڈوئل سم
بیٹری: 2,020ایم اے ایچ
سنسر: دل کی دھڑکن کی رفتار چیک کرنے کے لیے

اس فون کے دونوں کیمرہ بالکل ویسے ہی لگ رہے ہیں جیسے گلیکسی ایس 6، ایس 6 ایج اور نوٹ 5 کے ہیں۔

(جاری ہے)

G9198ماڈل نمبر کو پہلے سام سنگ گلیکسی ایس 6 منی کا ماڈل نمبر کہا جا رہا تھا۔اب سام سنگ گلیکسی ایس 6 منی کے لیے سام سنگ کی جانب سے ہی کسی اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔سام سنگ G9198صرف چینی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ اسے دوسری مارکیٹس میں لانچ نہ کیا جائے۔

سام سنگ جی 9198

تاریخ اشاعت: 2015-08-15

More Technology Articles