Samsung Galaxy J2 Pro goes official

Samsung Galaxy J2 Pro Goes Official

سام سنگ نے ڈبل سٹوریج کے ساتھ گلیکسی جے 2 پرو لانچ کر دیا

سام سنگ نے اپنی بہت سی گلیکسی ڈیوئسز کے پرو ورژن بھارت کے لیے ہی متعارف کرائے ہیں۔ان ڈیوائسز میں گلیکسی آن 5، آن 7 اور گلیکسی جے 3 (2016) شامل ہیں۔اب سام سنگ نے گلیکسی جے 2 (2016) کا بھی ایک پرو ورژن لانچ کر دیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 2(2016) اپنی بیک پر Smart Glow نوٹیفیکیشن رنگ کی وجہ سے تھوڑی مختلف ڈیوائس ہے۔

(جاری ہے)

جے 2 میں 5 انچ سپر ایمولیڈ720p ڈسپلے ، کواڈ کور 1.5 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 7 پروسیسر ، 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

اس ڈیوائس میں سپیشل ٹربو سپیڈ ٹیکنالوجی اور ایس بائک موڈ کےساتھ مارش میلو انسٹال ہے۔
جے 2 پرو ایڈیشن جسے فی الحال انڈین مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، میں سٹوریج کوڈبل کر دیا گیا ہے۔ اس ڈیوایس میں 16 جی بی سٹوریج اور 2 جی بی ریم ہے جبکہ ریگولر جے 2 (2016) میں 8 جی بی سٹوریج اور 1.5 جی بی ریم ہے۔
بلیک، گولڈ اورسلور رنگوں میں دستیاب اس ڈیوائس کی بھارت میں قیمت 9890 روپے یا 150 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-25

More Technology Articles