Samsung Galaxy Tab E officially announced

Samsung Galaxy Tab E Officially Announced

سام سنگ نے گلیکسی ٹیب ای متعارف کرادیا

سام سنگ نے باضابطہ طور پر گلیکسی ٹیب ای(ماڈل نمبر SM-T560) متعارف کرا دیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے اینڈریوڈ ٹیب کی قیمت زیادہ نہیں ہے، اسی لیے اس میں فیچرز بھی بہت زیادہ ایڈوانس نہیں۔تائیوان میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ٹیب ای کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے:9.6 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے
ریزولوشن: 800 x 1280 پکسل
پروسیسر:کواڈ کور1.3 گیگا ہرٹز
مین کیمرہ:5 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:2 میگا پکسل
ریم:1.5 جی بی
سٹوریج:8 جی بی
موٹائی:8.5 ملی میٹر
وزن:490 گرام
بیٹری:5000 ایم اے ایچ
قیمت:225 ڈالر(تائیوان میں)
دستیابی: اس ماہ کے آخر تک(صرف تائیوان میں)

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ٹیب ای میں لولی پاپ کی جگہ اینڈریوڈ کٹ کیٹ انسٹال ہے۔

اس کے علاوہ اس میں پہلے سے ہی مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشنز بھی انسٹال ہیں۔

(جاری ہے)

‫ٹیب ای SM-T560 میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے صرف وائی فائی موجود ہے۔ سام سنگ کو چاہئے کہ گلیکسی ٹیب ای کے اگلے ممکنہ ورژن جو SM-T561 ہوسکتا ہے، میں تھری جی کی سپورٹ بھی شامل کرے۔

‬‎

سام سنگ گلیکسی ٹیب ای

تاریخ اشاعت: 2015-06-15

More Technology Articles