Samsung Galaxy V Plus has two SIMs and Kitkat

Samsung Galaxy V Plus Has Two SIMs And Kitkat

سام سنگ گلیکسی وی پلس

لگتا ہے کہ سستے لومیا اور دوسرے سمارٹ فونز کا مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ بھی گلیکسی کے مختلف ورژن متعارف کرا رہاہے، جیسے گلیکسی جے 1 کے بعد اب گلیکسی وی پلس(Galaxy V Plus)۔ یہ سمارٹ فون پچھلے سال متعارف کرائے گئے سام سنگ گلیکسی وی کا جانشین ہے۔ ڈوئل سم، اینڈریوڈ 4.4کٹ کیٹ کے ساتھ یہ سمارٹ فون 82 ڈالر میں دستیاب ہے۔اس سمارٹ فون کی دیگر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔


ڈسپلے: 4 انچ
ریزولوشن: 480 x 800پکسل
پروسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز
ریم:512ایم بی
سٹوریج: 2 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
رئیر کیمرہ: 3میگا پکسل، جو30fps پر480p ویڈیو بنا سکتا ہے
فرنٹ کیمرہ:0.3میگا پکسل
سم سپورٹ: ڈوئل مائیکرو سمز
نیٹ ورک سپورٹ: 3 جی، Wi-Fi b/g/n
بیٹری:1500 ایم اے ایچ
قیمت: 82 ڈالر

قیمت سے بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ سام سنگ نے گلیکسی وی پلس کو لومیا 435 کے مقابلے میں لانچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی وی پلس

تاریخ اشاعت: 2015-07-08

More Technology Articles