SAMSUNG NEW FRIDGE THAT LOOKS LIKE A GIANT SMARTPHONE

SAMSUNG NEW FRIDGE THAT LOOKS LIKE A GIANT SMARTPHONE

سام سنگ کا نیا جدید ترین فریج

سام سنگ نےا س سال سی ای ایس (کنزیومر الیکٹرونکس شو) شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے نئے فریج کی تصاویر جاری کر دیں۔ سام سنگ کا نیا فریج دیکھنے میں کافی عجیب سا ہے۔ دیکھنے میں یہ فریج اور سمارٹ فون کا مکسچر لگتا ہے۔تصاویر میں فریج کے دروازوں پر ایک بڑا ڈسپلے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے فریج کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ فریج کا نچلا حصہ ایک بڑے سمارٹ فون سے ملتا جلتا ہے۔


ایک ویب سائٹ کے مطابق فریج پر 21.5انچ کی ایچ ڈی ٹچ سکرین لگی ہے۔ایک ویب سائٹ کے مطابق فریج کی سکرین پر کیلنڈر، موسم اور پینڈورا جیسی کئی ایپلی کیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں۔یہ فریج سکرین پر اندورنی درجہ حرارت اور نمی کی معلومات بھی ظاہر کرتا ہے۔فریج میں لگا کیمرہ دروازہ کھولے بغیر ہی اندر کا منظر دکھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ کے مطابق فریج کے سنسر فریج میں کسی آئٹم کے کم ہونے پر اس کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔
سام سنگ سی ای ایس 2016 میں اس فریج کے بارے میں مزید بہت سی معلومات فراہم کرے گا۔

سام سنگ سمارٹ فریج

تاریخ اشاعت: 2016-01-05

More Technology Articles